پریس ریلیز

’اردو کی تعلیم کو جدید اور دلچسپ بنانے کی ضرورت‘، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہفت روزہ ریفریشر کورس اختتام پذیر

اردو اکادمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہفت روزہ ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رفیع الدین نے کہا کہ معاشرے کو اساتذہ سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہفت روزہ اردو ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب کا منظر</p></div>

ہفت روزہ اردو ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

علی گڑھ: آج یہاں اردو اکادمی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہفت روزہ اردو ریفریشر کورس بعنوان ’اردو زبان و ادب کی تدریس: جدید طریقہ کار اور امکانات‘ کی اختتامی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس کی صدارت اردو اکادمی کے ڈائریکٹر پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈین اسٹوڈینٹس ویلفیئر پروفیسر رفیع الدین اور بطور مہمان ذی وقار ڈین آف سوشل سائنس پروفیسر شافع قدوائی نے شرکت کی۔

Published: undefined

ریفریشر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پروفسر رفیع الدین نے کہا کہ اسکولوں میں جدید طریقۂ تدریس سے اردو کے طلبا و طالبات کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ اس لئے آج جدید اور دلچسپ طریقے سے اردو کی تعلیم کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کو استاد سے بہت سی امیدیں وابستہ رہتی ہیں، اس لیے ان کی ذمہ داریاں بہت بڑھ جاتی ہیں۔

Published: undefined

پروفیسر شافع قدوائی نے ہفت روزہ ریفریشر کورس کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو کی تعلیم اور فروغ کے لیے نرسری سے لے کر اعلی تعلیم تک اردو کے تدریسی نظام کو بہتر سے بہتر کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اردو کے نصابات کو بھی بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد ہونا باعث افتخار بات ہے۔ استاد وہی اچھا ہے جسے اپنی لاعلمی کے حدود کا پتہ ہو۔

Published: undefined

پروفیسر قمر الہدیٰ فریدی نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے وابستہ 10 اسکولوں کے اردو اساتذہ نے اس ریفریشر کورس میں حصہ لیا اور اردو تدریس کے جدید طریقہ کار سے مستفید ہوئے۔ ہماری یہ ہمیشہ کوشش رہے گی کہ اردو کے اساتذہ کے لیے اس طرح کے تربیتی پروگراموں کا انعقاد عمل میں آتا رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ استاد کو چاہیے کہ اپنے شوق کو ہی اپنا پیشہ بنا لیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر مشتاق صدف نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے بتایا کہ اس ریفریشر کورس میں اردو کے 11 سینئر اساتذہ نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیے۔ ڈاکٹر رفیع الدین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ریفریشر کورس 30 جنوری سے 5 فروری تک عمل میں آیا۔ اس موقع نگہت وحید نے بھی اظہار خیال کیا۔ ابو حمزہ اور ہما انور نے نظمیں پیش کیں، جبکہ ڈاکٹر راشد عزیز، فرحین، ڈاکٹر عرفان احمد ندوی سمیت اردو کے ریسرچ اسکالرز نے بطور خاص شرکت کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined