پریس ریلیز

دہلی: تربیتی کیمپ میں بغیر محرم حج پر روانہ ہونے والی خواتین کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے خواتین عازمین حج کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کریں گی کہ انہیں دوران حج کسی طرح کی دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

<div class="paragraphs"><p>تربیتی کیمپ</p></div>

تربیتی کیمپ

 

پریس ریلیز

نئی دہلی: دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے گزشتہ یکم مئی سے شروع 9 روزہ حج تربیتی پروگرام کے دوسرے دن آج جنوبی دہلی علاقہ کے تقریباً 200 عازمین کو حج سے متعلق امور اور ارکان و مسائل کے علاوہ دوران حج مدینہ منورہ و مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو درپیش مشکلات اور معاملات پر تربیت دی گئی۔

Published: undefined

اس موقع پر آج کے تربیتی اجلاس میں دہلی سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والی 40 بغیر محرم خواتین کو بھی خصوصی طور پر ایک ساتھ مدعو کیا گیا۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں، ممبر و کونسلر نازیہ دانش، ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی، ڈسٹرکٹ ٹرینر خلیق احمد، مفتی شمیم احمد قاسمی اور خاتون عالمہ صبیحہ صالحاتی صاحبہ نے عازمین حج سے خطاب کیا۔

Published: undefined

آج کے تربیتی اجلاس میں دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں بغیر محرم حج پر جانے والی خواتین سے خصوصی طور پر روبرو ہوئیں۔ انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے صحت و سلامتی کے ساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے ان خواتین عازمین حج کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کریں گی کہ انہیں دوران حج کسی طرح کی دقت و پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined