پریس ریلیز

جامعہ ہمدرد اور اسلامک فقہ اکیڈمی کے اشتراک سے جامعہ ہمدرد میں 2 روزہ  قومی سیمینار کا انعقاد

سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم و معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر اقدامات کی ضرورت ہے

<div class="paragraphs"><p>2 روزہ سیمینار کا منظر</p></div>

2 روزہ سیمینار کا منظر

 

تصویر: پریس ریلیز

نئی دہلی: سینٹر فار ریسرچ آن مدرسہ ایجوکیشن، شعبۂ اسلامک اسٹڈیز، جامعہ ہمدرد، نئی دہلی اور اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کے اشتراک سے ’ہندوستانی مسلمانوں کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز اور ان کا حل‘ کے عنوان پر 2 روزہ قومی سیمینار کا انعقاد (27-26 نومبر 2025) ہمدرد کنونشن سینٹر میں عمل میں آیا۔

Published: undefined

سیمینار کے افتتاحی اجلاس کا آغاز بی اے سال دوم کے طالب علم اوصاف ایاز کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور صدارت کے فرائض کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) نے انجام د ئیے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لا  بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا کلیدی خطبہ اُن کی غیر موجودگی میں شمیم اختر قاسمی نے پیش کیا۔

Published: undefined

افتتاحی اجلاس کو مہمان خصوصی ڈاکٹر ایس فاروق، صدر تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ  ویلفیر سوسائٹی، نئی دہلی، مہمانِ اعزازی مولانا عتیق احمد بستوی، سکریٹری برائے اکیڈمک امور، ایفا، پروفیسر ایس مہرتاج بیگم، ڈین اسکول آف ہیومنیٹیز اینڈ سوشل سائنسز، ڈاکٹر صفیہ عامر (کنوینر سیمینار) اور دیگر معزز مقررین نے خطاب کیا۔ جبکہ کلمات صدارت کرنل طاہر مصطفی (رجسٹرار، جامعہ ہمدرد) نے پیش کیے۔ انہوں نے مسلمانان ہند کو درپیش تعلیمی و معاشی چیلنجز کا حکمت عملی اور بصیرت کے ساتھ جواب دینے پر زور دیا۔

Published: undefined

2 دن جاری رہنے والے اس علمی اجتماع میں ملک کی متعدد جامعات، مدارس اور تحقیقی اداروں سے آئے ہوئے ماہرین نے مسلمانوں کی تعلیمی پسماندگی، معاشی محرومی، خواتین کی تعلیم، مدارس کی عصری ضروریات، اسلامی مالیات، زکوٰۃ کے اجتماعی نظام اور سرکاری اسکیموں تک مسلمانوں کی رسائی جیسے موضوعات پر مقالات پیش کیے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر بصیر احمد خان (سابق پرو وائس چانسلر IGNOU) نے کی جبکہ سیمینار کی رپورٹ ڈاکٹر وارث مظہری (ڈائریکٹر سیمینار) نے پیش کی۔

Published: undefined

سیمینار کی مختلف علمی نشستوں میں مقالہ نگاروں نے تعلیم اور معاش کے حوالے سے مسلمانوں کو درپیش چیلنجز پر بحث کرتے ہوئے اس پہلو پر زور دیا کہ اس حوالے سے داخلی اور خارجی دونوں سطحوں پر چیلنجز درپیش ہیں جن کے تدارک کے لیے مختلف سطحوں پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ موثر حکمت عملی اور منصوبہ بند اجتماعی کوششوں کے بغیر ان چیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں ہے۔ اختتامی کلمات صدر شعبہ ڈاکٹر  ارشد حسین نے ادا کیے اور جنید خواجہ نے شکریہ ادا کیا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر نجم السحر نے انجام دئیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined