بی سدرشن ریڈی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کرتے ہوئے ای ٹی محمد بشیر، تصویر @iumlkeralastate
ہندوستان کے نائب صدر عہدہ کا انتخاب قریب ہے۔ اس عہدہ کے لیے برسراقتدار طبقہ این ڈی اے اور حزب اختلاف طبقہ انڈیا بلاک نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔ انڈیا بلاک کی طرف سے سابق جج بی سدرشن ریڈی کو امیدوار بنایا گیا ہے، جو لگاتار مختلف پارٹیوں سے ملاقات کر اپنی امیدواری سے متعلق اہمیت سامنے رکھ رہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے آج دہلی واقع انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کے قومی ہیڈکوارٹر ’قائد ملت سنٹر‘ کا دورہ کیا۔ ان کا استقبال پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے پرتپاک انداز میں کیا۔
Published: undefined
انڈین یونین مسلم لیگ کے دہلی واقع ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے بی سدرشن ریڈی کا پھولوں کا گلدستہ پیش کر استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے قومی سکریٹری و رکن پارلیمنٹ ایڈووکیٹ حارث بیرن، آئی یو ایم ایل کے قومی سکریٹری خرم انیس عمر، اسسٹنٹ سکریٹری آصف انصاری، دہلی ریاستی صدر مولانا نثار احمد، جنرل سکریٹری عمران اعزاز کے ساتھ ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ ناصر حسین بھی موجود تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اس ملاقات کا حصہ آن لائن شکل میں آئی یو ایم ایل کے قومی سیاسی امور کی کمیٹی کے سربراہ پنکڑ سید صادق علی شہاب، جنرل سکریٹری پی کے کنہالی کٹی، خزانچی پی وی عبدالوہاب، رکن پارلیمنٹ نواز خانی، سابق رکن پارلیمنٹ ابو بکر کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر پارٹی لیڈران بھی بنے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز