امت شاہ کا پُتلا نذرِ آتش کرتے ہوئے کانگریس کارکنان
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں آئین پر بحث کے دوران ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سے متعلق ایک ایسا متنازعہ بیان دیا، جس پر ہنگامہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ کانگریس سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران لگاتار امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان 19 دسمبر کو پارلیمنٹ احاطہ میں جو دھکا مُکی ہوئی، اس نے تنازعہ کو مزید بڑھا دیا ہے۔ آج کانگریس نے ملک گیر سطح پر امت شاہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے معافی کا مطالبہ کیا۔ ملک کی راجدھانی دہلی، بہار، منی پور، پڈوچیری، منی پور سمیت دیگر ریاستوں میں بھی کانگریس لیڈران و کارکنان نے سڑکوں پر نکل کر ’امت شاہ معافی مانگو‘ اور ’دلتوں کی بے عزتی نہیں سہیں گے‘ جیسے نعرے لگائے۔ کئی مقامات پر امت شاہ کا پُتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ آئیے نیچے دیکھیں کانگریس کے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویری جھلکیاں...
Published: undefined
دہلی
بہار
کیرالہ
کیرالہ
مدھیہ پردیش
منی پور
منی پور
پڈوچیری
اتراکھنڈ
مغربی بنگال
مغربی بنگال
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined