فوٹو اسٹوریج

’بھارت جوڑو یاترا‘ کے 100 دن اور اس کی 10 یادگار تصویریں

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے 100 دن گزشتہ دنوں مکمل کر لیے، اس یاترا کے دوران کئی ایسی تصویریں سامنے آئیں جنھوں نے لوگوں کا دل جیت لیا، آئیے یہاں دیکھتے ہیں ان میں سے 10 اہم تصویریں۔

راہل گاندھی، بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia
راہل گاندھی، بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia 
یہ تصویر بھارت جوڑو یاترا کے دوران سب سے زیادہ مشہور ہوئی تصویر میں سرفہرست کہی جا سکتی ہے۔ یہاں راہل گاندھی اپنی ماں سونیا گاندھی کے جوتے کا فیتہ باندھتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس تصویر میں راہل گاندھی بچوں کے ساتھ دوڑ لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر بچوں کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی بھی بہت خوش نظر آئے۔
بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی نہ صرف بچوں، نوجوانوں اور ضعیفوں کے ساتھ ساتھ خواتین سے ملاقات کر رہے ہیں، بلکہ وہ معمولی چائے کی دکانوں میں جا کر چائے نوشی کرتے ہوئے بھی کئی بار دکھائی دیے ہیں۔
راہل گاندھی کی یہ تصویر مدھیہ پردیش کے مہو علاقہ کا ہے جب وہ بائک چلاتے ہوئے نظر آئے تھے۔
راہل گاندھی اپنی پدیاترا کے دوران معذوروں، ضعیفوں اور مفلوک الحال اشخاص سے بھی انتہائی خلوص کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں اور ان کی باتوں کو بغور سن رہے ہیں۔
کرناٹک کے میسورو میں جب راہل گاندھی عوام سے خطاب کر رہے تھے تو اچانک بارش شروع ہو گئی، ایسے موقع پر بھی انھوں نے تقریر نہیں روکی، اور وہاں جمع لوگ بھی بارش میں بھیگتے ہوئے ان کی تقریر سنتے رہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری اور راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی بھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا میں پورے جوش کے ساتھ چلتی ہوئی اور عوام کے مسائل سنتی ہوئی دکھائی دیں۔
تلنگانہ کے حیدر آباد میں جب راہل گاندھی پدیاترا کر رہے تھے تو مشہور فلم اداکارہ پوجا بھٹ نے بھی ان کے قدم سے قدم ملائے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے دوران جگہ جگہ چھوٹے بچوں سے ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ چل بھی رہے ہیں۔ ایسی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔
کیرالہ میں راہل گاندھی نے کشتی ریس میں حصہ لیا تھا جس کی تصویر اور ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined