پاکستان

پاکستان میں کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے سات معاملے سامنے آئیں ہیں، جبکہ ایک مریض کے مکمل طور پر ٹھیک ہو جانے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعدا د میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سے پاکستان بھی اچھوتا نہیں ہے۔ پاکستان کے وزیر صحت ظفر مرزا نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے سات معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Published: undefined

مرزا نے ٹوئٹ پر کہا کہ کراچی کے ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ لوگوں سے کسی بھی طرح کے رابطوں کو روکنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کا یہ ساتواں معاملہ ہے۔ ایک مریض کے مکمل طور پر ٹھیک ہو جانے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اگر تمام شہری ذمہ داری سے کام کرتے ہیں تو اس وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

جان هاپكنس یونیورسٹی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس کے اب تک 109000 سے زائد معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 3800 سے زائد افراد اس کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں اسی درمیان تقریباً 60600 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined