پاکستان

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ٹانگ میں فریکچر، دبئی میں پرواز سےاترتے وقت ہواحادثہ

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی ٹانگ میں اس وقت فریکچر ہو ا جب وہ  دبئی میں پرواز سے اتر رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیارے سے اترتے ہوئے ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوا۔ یہ واقعہ بدھ  یعنی 30 اکتوبر کی رات پیش آیا، لیکن ان کے دفتر نے جمعرات  31 اکتوبر کو دیر گئے اس کی تصدیق کی۔

Published: undefined

صدارتی محل  سے جاری بیان کے مطابق آصف علی زرداری کو گرنے کے بعد فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر وں نے معائنے کے بعد ان  کی ٹانگ پر پلاسٹر لگا دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹر چار ہفتوں تک ان کی ٹانگ پر رہے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر زرداری کو گھر بھیج دیا گیا ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Published: undefined

69 سالہ آصف علی زرداری حالیہ برسوں میں صحت سے متعلق کئی مسائل کا شکار ہیں۔ مارچ 2023 میں متحدہ عرب امارات میں ان کی آنکھ کا آپریشن ہوا۔ 2022 میں انہیں سینے میں انفیکشن کے علاج کے لیے کراچی کے ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال میں ایک ہفتے کے لیے داخل کرایا گیا۔ اس دوران خرابی صحت کی افواہوں کے درمیان، ان کے ذاتی معالج اور قریبی معاون ڈاکٹر عاصم حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تصدیق کی کہ وہ "صحت مند" ہیں۔

Published: undefined

پاکستان کے صدر کے صاحبزادے اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق، جولائی 2022 میں ان کاکووڈکی "ہلکی علامات" کے ساتھ مثبت علاج ہوا تھا۔ اس سے ایک سال قبل زرداری کو مسلسل سفر کی وجہ سے تھکاوٹ کے باعث کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined