پاکستان

کیا پاکستان کو ملے گا نیا وزیر اعظم؟ نگراں وزیر اعظم کی شکل میں اسحاق ڈار کے نام کی تجویز پیش

پاکستان میں برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ (نواز) نے اگلے نگراں وزیر اعظم کی شکل میں پاکستانی وزیر مالیات اسحاق ڈار کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اسحاق ڈار، بشکریہ جیو نیوز اردو</p></div>

اسحاق ڈار، بشکریہ جیو نیوز اردو

 

پاکستان میں برسراقتدار پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) نے اگلے نگراں وزیر اعظم کی شکل میں پاکستانی وزیر مالیات اسحاق ڈار کے نام کی تجویز پیش کی ہے۔ پی ایم ایل-این ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد ڈار کو عبوری وزیر اعظم مقرر کیا جانا چاہیے۔ پی ایم ایل-این کی تجویز کا مقصد اہم معاشی اصلاحی فیصلے لینے کے مدنظر کارگزار حکومت کو زیادہ اختیارات فراہم کرنا اور عام انتخاب کے بعد اگلی حکومت کی ذمہ داری سنبھالنے تک مینجمنٹ کے لیے بہتر عمل یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ کارگزار حکومت کی اہم تین ماہ کی مدت کو ایسے سیٹ اَپ کو قطعی نہیں سونپا جانا چاہیے جو روز مرہ کے معاملوں سے نمٹتا ہو۔ اس طرح کی سوچ نے ماضی کی نااہلیت کو جنم دیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہتر اور پیداواری تبدیلی یقینی بنانے کے لیے کارگزار حکومت کی مدت کار کے دوران خاص طور سے ملک کی معیشت سے متعلق اہم فیصلے لینے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

حالانکہ عبوری وزیر اعظم کے انتخاب کا فیصلہ صرف پی ایم ایل-این کا نہیں ہو سکتا، کیونکہ یہ ایک اتحادی حکومت ہے اور اسے اپنی اتحادی پارٹیوں، خصوصاً پی پی پی (پاکستان پیپلز پارٹی) سے بھی رضامندی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ پی پی پی ذرائع نے ڈار کے نام پر پی ایم ایل-این کے ذریعہ پارٹی کے ساتھ کسی بھی مشورہ سے انکار کیا ہے۔ پی پی پی کے انفارمیشن سکریٹری اور ایس اے پی ایم (وزیر اعظم کے خصوصی معاون) فیصل کریم کنڈی نے اس خبر پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بغیر مشورہ کے لیے گئے فیصلے سے تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان وزير مالیات اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے کہ انہیں نگراں وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔ اسحاق ڈار سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ کیا آپ کو نگراں وزیراعظم بنایا جا رہا ہے؟ اور اگر بنایا جارہا ہے تو کیا آپ یہ عہدہ قبول کرلیں گے؟ اس پر اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ ’’اب تک جو ذمہ داری انہیں ملی ہے، انہوں نے بخوبی نبھائی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined