ہماچل میں ٹماٹر سے 19.63 کروڑ کا کاروبار

ٹماٹر کے کاروبار کو لے کر ہماچل پردیش کے کسان بہت خوش ہیں کیونکہ ٹماٹر کی آمد میں کمی کے باوجود اس میں زبردست منافع ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ہماچل پردیش کے دو اضلاع میں ٹماٹر کی کم پیداوار کے باوجود کاروبار میں تین گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ اس بار اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے۔ جبکہ اس کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے دس گنا زیادہ مل رہی ہیں۔

گزشتہ سال جولائی کے وسط تک تقریباً دو لاکھ کریٹ سبزی منڈی میں پہنچی تھی۔ اس سے تقریباً سات کروڑ کا کاروبار ہوا۔ اب تک 115482 کریٹس پہنچ چکی ہے، جبکہ 196319400 روپے کا کاروبار ہو چکا ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔


سولن کے علاوہ سرمور سے ٹماٹروں کی آمد ستمبر تک جاری رہتی ہے۔ بعض علاقوں کا برساتی ٹماٹر نومبر تک مارکیٹ میں آتا ہے۔ پچھلے دوبرسوں سے ریاست کے کسانوں کو ٹماٹر کی مناسب قیمت نہیں مل رہی تھی۔ اس میں اکثر کسان لاگت بھی پوری نہیں کر سکے تھے۔ اس دوران ٹماٹر دو سے پانچ روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوئے۔ لیکن، اس بار کسان خوش ہیں کیونکہ انہیں ٹماٹر کی اچھی قیمت مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبزی منڈی سولن میں ٹماٹر کے کاروبار میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

اس سال اب تک ٹماٹر کی آمد کم رہی ہے لیکن کسانوں کو دس گنا زیادہ قیمت مل رہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ دو سال سے خسارے کا سامنا کرنے والے کسانوں کو بھی راحت ملی ہے۔ دوسری جانب سبزی منڈی سولن کے سیکرٹری ڈاکٹر رویندر شرما نے بتایا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک ٹماٹر سے تین گنا زیادہ کاروبار ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔