پاکستان

پاکستان کو عالمی تاریخ کے سب سے بڑے ماحولیاتی بحران کا سامنا، گلگت-بلتستان میں تباہی

نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈنیٹر سنٹر کی پہلی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران فیڈرل پلاننگ منسٹر احسان اقبال نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ماحولیاتی بحران سے نبرد آزما ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نیولی فارمڈ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈنیٹر سنٹر (این ایف آر سی سی) کی پہلی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران فیڈرل پلاننگ منسٹر احسان اقبال نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے سب سے بڑے ماحولیاتی بحران سے نبرد آزما ہے۔ اس سال ملک کے ان علاقوں میں مانسون متاثر ہوا جہاں عام طور پر زیادہ بارش نہیں ہوتی ہے، اور جن علاقوں میں ہر سال زبردست بارش ہوتی ہے ان علاقوں کو اس بار مانسون نے بخش دیا۔

Published: undefined

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 30 سال کی اوسط کے مقابلے میں اس سال زیادہ بارش درج کی ہے۔ اس وجہ سے پورے علاقے میں زبردست سیلاب کا نظارہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعہ جس آفت کا سامنا کیا گیا ہے، اس کا موازنہ امریکہ میں آئے طوفان کٹرینا سے ہوئی تباہی سے کیا جا سکتا ہے۔ اس طوفان نے قدرتی آفت کے سامنے سپر پاور کو بے بس و مجبور ثابت کر دیا تھا۔

Published: undefined

احسان اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان بہادری کے ساتھ مشکل حالات کا سامنا کر رہا ہے اور جلد ہی لوگوں کی مدد سے کامیابی بھی حاصل ہوگی۔ انھوں نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں جہاں عام طور پر 40 ملی میٹر سے کم بارش ہوتی ہے، وہاں تقریباً 1500 ملی میٹر بارش ہوئی، جس کے سبب زبردست نقصان ہوا۔ احسان اقبال نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے کئی حصوں میں، خصوصاً خیبر پختونخوا اور گلگت-بلتستان میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے زبردست نقصان کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

Published: undefined

احسان اقبال کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں موسلادھار بارش کے سبب آئے سیلاب میں کم از کم دس لاکھ گھر بہہ گئے اور 5000 کلومیٹر سڑک ٹوٹ پھوٹ گئی۔ انھوں نے ایک رپورٹ بھی پیش کی جس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 34 اضلاع 1.2 ملین ایکڑ سے زیادہ اراضی میں پھیلے ہوئے ہیں جن میں سے لاسبیلا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں جون کے وسط سے آئے تباہ کن سیلاب میں اب تک کم از کم 1265 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سیلاب میں 12577 لوگ زخمی ہوئے ہیں جب کہ 320680 گھر تباہ ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 3766 مویشیوں کی جانیں بھی گئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined