پاکستان

پاکستان: عمران خان کی پارٹی نے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا کیا بائیکاٹ، سبھی اراکین پارلیمنٹ کا اجتماعی استعفیٰ

عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی عمران کی پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے نیشنل اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کی قومی اسمبلی / آئی اے این ایس
پاکستان کی قومی اسمبلی / آئی اے این ایس 

عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعظم انتخاب کا بائیکاٹ کر دیا ہے، اس کے ساتھ ہی عمران کی پارٹی کے سبھی اراکین پارلیمنٹ نے نیشنل اسمبلی سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ہی ڈپٹی اسپیکر نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وزیر اعظم امیدوار شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حالانکہ وہ وزیر اعظم کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے، لیکن ان کی پارٹی نئے وزیر اعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کر رہی ہے۔

Published: undefined

اس سے پہلے میٹنگ کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی وزیر اعظم کے انتخاب کا بایئکاٹ کرے گی اور وہ ’بیرون ملک سے اثرانداز تبدیلی حکومت‘ کو جائز نہیں مانے گی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ٹی آئی کی پارلیمانی میٹنگ نے عمران خان کو اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے فیصلہ لینے کا پورا اختیار دیا ہے۔‘‘

Published: undefined

پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی ہدایت ہے کہ کوئی بھی پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹنگ نہیں کرے گا اور اس کے بعد پی ٹی آئی کے ایم این اے اپنا استعفیٰ نیشنل اسمبلی اسپیکر کو بھیجیں گے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ایوان سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دینے کے فیصلے پر پارٹی میں عدم اتفاق تھا، لیکن پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کو یہ فیصلہ لینے کا اختیار دیا، جنھوں نے استعفیٰ کے حق میں فیصلہ کیا۔

Published: undefined

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ پی ایم ایل-این چیف شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے دو بڑے معاملے ہیں اور انھیں پاکستان کے وزیر اعظم کی شکل میں منتخب کرنا ’ملک کی سب سے بڑی بے عزتی‘ ہوگی۔ اس سے پہلے دن میں پی ٹی آئی کے جنرل سکریٹری اسد عمر نے ایک خط میں پارٹی اراکین پارلیمنٹ سے شاہ محمود قریشی کو ووٹ دینے کو کہا، ورنہ انھیں دَل بدلو مانا جائے گا اور شق 63-اے کے تحت نااہل قرار دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined