پاکستان

پاکستان: شہباز شریف کے خلاف عدالت میں چالان پیش

ایف آئی اے نے اب تک شہباز خاندان کے 28 بے نامی کھاتوں کا پتہ لگایا ہے، جس کے ذریعہ سے 18-2008 کے دوران 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔

شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس
شہباز شریف، تصویر آئی اے این ایس 

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی جانچ ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیر کو پی ایم ایل-این کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کے چینی گھپلہ معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں ایک خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے۔

Published: undefined

پاکستان کے روزنامے ڈان کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے پورے معاملے میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اشارے پر ایک خاتون کے کردار کا پتہ لگایا ہے۔ ایف آئی اے نے اب تک شہباز خاندان کے 28 بے نامی کھاتوں کا پتہ لگایا ہے، جس کے ذریعہ سے 18-2008 کے دوران 16.3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رقم کو بے نامی کھاتوں میں رکھا گیا تھا اور شہباز کو ذاتی طور پر دیئے گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined