پاکستان

پاکستان: عمران خان کے ایک اور ساتھی نے چھوڑا ساتھ، عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑنے کا کیا اعلان

عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، پی ٹی آئی میں اس کے بعد میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، میں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان ہر گزرتے دن کے ساتھ تنہا ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کے ساتھی لیڈران ان کا ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی کارکنان کی یکے بعد دیگرے گرفتاریاں ہوتی جا رہی ہیں۔ 28 مئی کو عمران خان کو ایک بار پھر بری خبر تب ملی جب ان کے قریبی لیڈر عمران اسماعیل نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عمران اسماعیل پاکستان میں سندھ کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ وہاں پی ٹی آئی کے قدآور لیڈر تھے، لیکن ہفتہ کے روز انھوں نے خود پریس کانفرنس کر استعفیٰ کا اعلان کیا۔ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔ پی ٹی آئی میں اس کے بعد میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔ میں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس وقت پاکستان میں برسراقتدار طبقہ اور فوج دونوں ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش میں ہیں۔ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ گزشتہ 9 مئی کو ہوئے تشدد اور آگ زنی کے واقعات کے بعد سے پاکستانی پولیس فورس اور جانچ ایجنسیاں پی ٹی آئی سے جڑے لیڈران اور کارکنان کی لگاتار دھر پکڑ کر رہی ہیں۔ اب تک 4 ہزار سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں عمران کے کئی قریبی اور سینئر ساتھی لیڈران شامل ہیں۔ یکے بعد دیگرے ہوئی گرفتاریوں کے سبب پی ٹی آئی لیڈروں میں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ درجنوں کی تعداد میں عمران حامی پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined