کرناٹک: حکومت سازی کے بعد کانگریس کا بڑا قدم، اندرا کینٹین کی واپسی، 5 روپے میں ناشتہ اور 10 روپے میں ملے گا کھانا

اندرا کینٹین کی شروعات قبل میں کانگریس حکومت نے کی تھی، پھر جب بی جے پی برسراقتدار ہوئی تو اس نے کینٹین کو بند کرا دیا تھا، اب ایک بار پھر اس کی شروعات ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

حکومت سازی کے فوراً بعد سے ہی کرناٹک کی کانگریس حکومت نے عوام کے حق میں پالیسیاں بنانے کی شروعات کر دی ہے۔ پہلی کابینہ میٹنگ میں حسب وعدہ 5 گارنٹی کو منظوری دی گئی، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ریاست میں ’اندرا کینٹین‘ کی واپسی ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ وہ پھر سے اندرا کینٹین شروع کریں گے تاکہ بڑھتی مہنگائی میں لوگوں کو سستی شرح پر کھانا دستیاب ہو سکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندرا کینٹین شروع کیا جائے گا۔ اس کینٹین سے حاشیہ پر موجود لوگوں کی مدد ہوگی اور انھیں 5 روپے میں ناشتہ اور 10 روپے میں بھر پیٹ کھانا مل سکے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اندرا کینٹین کی شروعات قبل میں کانگریس حکومت نے کی تھی۔ جب بی جے پی برسراقتدار ہوئی تو اس نے اندرا کینٹین کو بند کر دیا تھا۔ ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور کھانے پینے کے سامانوں کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ایسے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی جب کرناٹک دورے پر گئے تھے تو انھوں نے کچھ فوڈ ڈیلیوری کرنے والوں سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے راہل گاندھی سے کینٹین کو دوبارہ شروع کرنے کی گزارش کی تھی۔ اس گزارش کو دیکھتے ہوئے انتخابی تشہیر کے دوران راہل گاندھی نے وعدہ کیا تھا کہ کانگریس حکومت بننے پر اندرا کینٹین کو دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ اب اسی وعدے کو پورا کرنے کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو نگر پالیکا نے بریک فاسٹ، لنچ اور ڈنر کے لیے مینیو تیار کر لیا ہے۔ اندرا کینٹین میں روزانہ الگ الگ طرح کے پکوان بنیں گے۔ ناشتہ میں اُپما، کیسری باتھ، بیسی بیلے باتھ، پونگل اور اڈنی و دیگر پکوان شامل ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ قابل ذکر یہ بھی ہے کہ 175 میں سے 163 کینٹین تو پہلے ہی سے چل رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */