پاکستان

پاکستان میں اب عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی پر لٹکی تلوار، کالعدم تنظیم قرار دینے کی کوشش میں لگی حکومت

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکمراں مسلم لیگ کی قانونی ٹیم انکشافات کی چھان بین کر رہی ہے تاکہ پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکے۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی لگانا عدالتوں پر منحصر ہے۔

عمران خان، تصویر آئی اے این ایس
عمران خان، تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں اب سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹک رہی ہے۔ ملک کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت جلد ہی پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیم قرار دینے کے لیے قانونی کارروائی شروع کر سکتی ہے۔

Published: undefined

ایکسپریس ٹریبیون کی خبر کے مطابق، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ، نواز (پی ایم ایل-این) کی قانونی ٹیم کئی انکشافات کے ساتھ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے جس سے پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا جا سکے۔ حالانکہ، انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری طور پر کسی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنا بالآخر عدالتوں پر منحصر ہے۔

Published: undefined

ان کے مطابق پنجاب پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر لاہور میں نو-گو ایریا کے خلاف آپریشن چلایا ہے، جہاں ایک سیاسی رہنما نے خوف کی فضا پیدا کر دی تھی۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق رانا نے کہا کہ یہ کارروائی عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنے کے بعد کی گئی، جس سے ممکنہ دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں۔

Published: undefined

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آپریشن کے باعث زمان پارک میں نو-گو ایریا کلیئر کر دیا گیا۔ سرچ وارنٹ ہونے کے باوجود اہلکار رہائشی علاقے میں داخل نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت کے باہر سے 65 افراد کو گرفتار کیا گیا، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پنجاب سے نہیں اور ان کا کردار مشکوک ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ زمان پارک سے بندوقیں، پٹرول بم بنانے کا سامان، غلیل اور دیگر ہتھیار برآمد ہوئے ہین۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined