پاکستان

پاکستان میں نواز شریف کے سر پے ایک لاکھ روپے کی ٹوپی بنی بحث کا موضوع

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پہنی ہوئی گچی کمپنی کی کیپ یعنی ٹوپی کی قیمت مارکیٹ میں ایک لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

نواز شریف کی ٹوپی ان دنوں پاکستان میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پہنی ہوئی گچی کمپنی کی  ٹوپی کی مارکیٹ میں ایک لاکھ پاکستانی روپے ہے۔ ایسے میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ ایک طرف پاکستان معاشی بحران سے دوچار ہے تو دوسری طرف نواز شریف ایک لاکھ روپے کی ٹوپی پہن کر گھوم رہے ہیں۔

Published: undefined

یہی نہیں نواز شریف کی ٹوپی اس کی قیمت کے ساتھ ایک اور وجہ سے بھی زیر بحث ہے۔ درحقیقت پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ٹوپی پر دھاریاں عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جھنڈے سے کافی ملتی جلتی ہیں۔ نواز شریف نے حال ہی میں یہ ٹوپی پہن کر صوبہ پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں جلسہ کیا تھا۔

Published: undefined

ایجنسی کے مطابق پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ ان دنوں ایندھن، بجلی اور خوراک جیسی بنیادی سہولیات کی آسمان چھوتی قیمتوں کی وجہ سے ان کا ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق وبائی امراض کے بعد پاکستان کی بحالی معاشی عدم توازن کی وجہ سے رک گئی۔

Published: undefined

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سابق پاکستانی وزیر اعظم اس طرح کے تنازع میں الجھے ہوں۔ 2023 میں، مبینہ طور پر نواز کا لندن میں مہنگے ہیروڈس ڈپارٹمنٹ اسٹور پر خریداری کے دوران ایک پاکستانی خاتون سے سامنا ہوا۔ 2024 کے عام انتخابات سے قبل، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سپریمو نواز شریف نے حال ہی میں اپنی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کیا ہے۔واضح رہے کہ نواز شریف لندن میں چار سال جلاوطن رہنے کے بعد اکتوبر 2023 میں پاکستان واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

نواز شریف نے اس الیکشن میں وعدہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آنے میں کامیاب ہوئی تو عوام کو سستی اور زیادہ بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق منشور کے وعدوں میں بجلی کے بلوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کرنا شامل ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined