پاکستان

ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پاکستانی عدالت سے 10 سال قید کی سزا

پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے معاملہ میں 10 سال قید کی سزا سزائی ہے

جماعت الدعوۃ کا سربراہ حافظ سعید / Getty Images
جماعت الدعوۃ کا سربراہ حافظ سعید / Getty Images Pacific Press

لاہور: ممبئی میں 26/11 حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو پاکستان کی ایک عدالت سے دہشت گردی سے متعلق دو معاملوں میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو غیر قانونی فنڈنگ کے کیس میں مجموعی طور پر ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت الدعوۃ کے دوسرے رہنماؤں پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو بھی ساڑھے 10 سال قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ حافظ عبد الرحمان مکی کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی گئی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ہے جب جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو دہشت گردی کے معاملہ میں سزا سنائی گئی ہے۔ اس سے پہلے فروری میں حافظ سعید اور اس کے کچھ معاونین کو غیر قانونی فنڈنگ کے ہی معاملہ میں 11 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Published: undefined

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ غیر قانونی فنڈنگ کا الزام ثابت ہونے پر کالعدم جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں کو دو مقدمات میں سزا سنائی گئی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات انسداد دشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) نے درج کیے تھے۔

Published: undefined

حافظ سعید نے 2008 میں ممبئی میں حملے کا منصوبہ بنایا تھا، اس وقت 10 دہشت گردوں نے 166 لوگوں کو قتل کر دیا تھا اور سینکڑوں افراد کو زخمی کیا تھا۔ حافظ سعید کو اقوام متحدہ اور امریکہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے اور اس کے سر پر 10 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ حافظ سعید کو گزشتہ سال جولائی کے مہینے میں بین الاقوامی دباؤ کے سبب دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کے معاملہ میں پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی شبیہ کو بے داغ بنانے کے لئے ایسا کر رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined