ورلڈ کپ کے بعد آئی سی سی نے جاری کی ٹی-20 کی تازہ ترین رینکنگ، تینوں زمروں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا جلوہ

آئی سی سی کی تازہ ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں ہندوستان کے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما 874 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔ دوسرے مقام پر پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان 848 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>جیت کے بعد جشن مناتی ہوئی ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایس‘ @BCCI</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے بعد آئی سی سی نے تازہ ٹی-20 انٹرنیشنل رینکنگ جاری کر دی ہے۔ نئی درجہ بندی میں بلے بازی، گیند بازی اور آل راؤنڈر تینوں درجوں میں کئی بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ بلے بازی اور گیند بازی دونوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کا دبدبہ نظر آ رہا ہے۔ آئی سی سی کی تازہ ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں ہندوستان کے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما 874 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں۔

بلے بازی رینکنگ میں دوسرے مقام پر ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ہیں، ان کے 848 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے مقام پر 803 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کے فلپ سالٹ ہیں اور چوتھے مقام پر ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن 783 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ پانچویں مقام پر 766 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا کے سلامی بلے باز پتھم نشانکا موجود ہیں۔ اگر ٹاپ 10 میں شامل دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو تلک ورما 749 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے اور کپتان سوریہ کمار یادو 739 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔


اگر گیند بازی رینکنگ کی بات کریں تو ہندوستان کے اسپنر ورون چکرورتی 771 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر قابض ہیں۔ دوسرے مقام پر افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان ہیں، جن کے 753 پوائنٹس ہیں۔ تیسرے مقام پر پاکستانی گیند باز ابرار احمد 736 پوائنٹس اور چوتھے مقام پر جنوبی افریقہ کے گیند باز کوربن بوش 730 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ پانچویں مقام پر انگلینڈ کے اسپن گیند باز عادل رشید ہیں، جن کے 719 پوائنٹس ہیں۔ اگر ٹاپ-10 میں دیگر ہندوستانی گیند باز کی بات کی جائے تو صرف جسپریت بمراہ 671 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی آل راؤنڈر رینکنگ کی بات کی جائے تو زمبابوے کے اسٹار کھلاری سکندر رضا پہلے مقام پر قابض ہیں، ان کے 328 پوائنٹس ہیں۔ دوسرے مقام پر ہندوستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا 284 پوائنٹس کے ساتھ ہیں، انہوں نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تیسرے مقام پر پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب 275 پوائنٹس اور چوتھے مقام پر نیپال کے دیپندر سنگھ ایری 244 پوائنٹس کے ساتھ ہیں۔ پانچویں مقام پر افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی 241 پوائنٹس کے ساتھ موجود ہیں۔ ہاردک پانڈیا کے علاوہ ٹاپ-10 میں صرف شیوم دوبے ہیں ان کے 202 پوائنٹس ہیں۔


واضح رہے کہ نئی آئی سی سی ٹی-20 رینکنگ میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی مضبوط موجودگی واضح طور پر نظر آتی ہے۔ بلے بازی، گیند بازی اور آل راؤنڈر تینوں زمروں میں ہندوستان کے کئی کھلاڑی ٹاپ-10 میں شامل ہیں، جو ٹیم کی موجودہ مضبوط صورت حال کو واضح کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔