پاکستان

’می ٹو‘ کی آگ میں پاکستان کی دو بڑی ہستیاں جھلسیں

’می ٹو‘ کی آگ پڑوسی ملک پاکستان میں بھی پہنچ چکی ہے اور اس کے تحت پاکستان کی دو مشہور ہستیاں اس آگ میں بری طرح جھلس گئیں۔

تصویر شوسل میڈیا
تصویر شوسل میڈیا 

ہندوستان کی طرح پاکستان میں بھی می ٹو تحریک نے زور پکڑ لیا ہے اور وہاں کی دو بڑی شخصیات کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔ واضح رہے ان دونوں شخصیات نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرارد یا ہے ۔

پاکستان کی جو دو بڑی شخصیات می ٹو کے لپیٹے میں آئی ہیں وہ جنید اکرام اور فیصل ایدھی ہیں ۔ جنید اکرم وہاں کے ایک معروف مزاح کے اداکار ہیں اور وہ عالمی شہرت یافتہ ہیں۔ ادھر فیصل ایدھی پاکستان کے ایک بڑے سماجی کام کرنے والے اور انسان دوست ایدھی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے پاکستان میں می ٹو بنیادی طور پر 9اکتوبر کو ٹی وی اینکر اور صحافی رابعہ انعم کے ایک ٹوئٹ سے شروع ہوا ۔ رابعہ انعم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ’’کئی خواتین ایک معروف مزاحیہ اداکار اور سوشل میڈیا پرسنالٹی کے ذریعہ جنسی استحصال کا شکا رہوئیں ‘‘۔ رابعہ انعم نے نے کہا کہ ’’ایک نہیں بلکہ کئی نوجوان لڑکیاں ہیں ۔ انہوں نے درجنوں لڑکیوں سے جھوٹ بولا ہے اور ان پر خاموش رہنے کا دباؤ ڈالا ہے ۔ ان میں سے کچھ لڑکیاں میرے پاس مدد کے لئے پہنچیں اور وہ مجھ سے جاننا چاہتی تھیں کہ اب ان کو کیا کرنا چاہیے ‘‘۔ حالانکہ رابعہ انعم نے اس ٹوئٹ میں اس ادکار کا نام ظاہر نہیں کیا تھا لیکن اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا ’’ ان پر خاموش رہنے کا دباؤ ڈالا جا رہا ہے ‘‘ لیکن اس ٹوئٹ کے بعد لوگوں نے اندازہ لگا لیا کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہی ہیں ۔ عوام نے اندازہ لگا لیا کہ جس کے بارے میں رابعہ انعم بات کر رہی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ جنید اکرم ہیں ۔ اس کے بعد کئی خواتین جو اکرم کی ستائی ہوئی تھیں وہ خود سوشل میڈیا میں آ گئیں اور انہوں نے اپنی کہانیاں پوسٹ کرنی شروع کر دیں جس کے بعد الزامات کا ایک سیلاب آ گیا۔

Published: 15 Oct 2018, 6:09 PM IST

رابعہ انعم کے ٹوئٹ کے بعد کئی رد عمل میں سے ایک رد عمل یہ سامنے آیا ’’ کیا اس پر بھی آپ کا خون نہیں کھولتا، جب آپ دیکھتے ہیں کہ ایسے افراد خواتین کے کردار کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور خواتین اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کی کہانیاں لے کر سامنے آ رہی ہیں لیکن یہ شہرت یافتہ شخص جنید اکرم بار بار بچ نکلتا ہے ۔ ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا اور اس کی زندگی نارمل بنی رہتی ہے‘‘۔

ادھر فیصل ایدھی کے خلاف بھی می ٹو کے تحت الزامات سامنے آئے ہیں ۔ دنیا بھر میں معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی پر بھی سابق خاتون صحافی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔عروج ضیاء نامی 34 سالہ سابق صحافی خاتون نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ فیصل ایدھی نے انہیں چند سال قبل اس وقت ہراساں کیا جب وہ ان سے انٹرویو کرنے کے سلسلے میں ملیں ، بعد ازاں ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ کچھ طویل بن گیا۔

Published: 15 Oct 2018, 6:09 PM IST

عروج ضیاء کے مطابق وہ فیصل ایدھی سے اپنے ادارے کے لیے فنڈ لینے کے سلسلے میں انٹرویو کرنے گئی تھیں اور انہیں پہلی ہی ملاقات میں کوئی اچھا تجربہ نہیں ہوا۔انہوں نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں دعویٰ کیا کہ فیصل ایدھی نے انہیں دفتر چھوڑنے کی پیش کش کرنے سمیت انہیں ان کے پیغامات کے جوابات دینے کے لیے بیلنس بھیجنے تک کی پیش کش کی۔

Published: 15 Oct 2018, 6:09 PM IST

عروج ضیاء کے مطابق ایک مرتبہ وہ گاڑی میں اُن کے ساتھ آفس جانے کے لیے گئیں اور آفس پہنچنے کے بعد فیصل ایدھی نے ان کے ہاتھ کو زور سے کافی دیر تک دبائے رکھا اور انہیں وین کی طرف دھکا دینے کی کوشش کی۔

عروج ضیاء نے دعویٰ کیا کہ بعد ازاں فیصل ایدھی نے تعلقات اور دوستی کو بنیاد بنا کر فنڈ دینے پر راضی ہوئے اور کہا کہ اگر وہ ان سے بات چیت بند کردیں گی تو انہیں فنڈ ملنا مشکل ہوگا۔

Published: 15 Oct 2018, 6:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Oct 2018, 6:09 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو