پاکستان

جسٹس گلزار احمد پاکستان کے نئے چیف جسٹس

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لے لیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27ویں چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ کا حلف لیا۔

Published: undefined

روزنامہ ’ڈان ‘ کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز سمیت سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز، سینئر وکلا اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ملک کے 26ویں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی گزشتہ روز سبکدوشی کے بعد جسٹس گلزار احمد 27ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔ چیف جسٹس گلزار احمد 2سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر رہیں گے اور یکم فروری 2022 کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان سبکدوش ہوجائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined