پاکستان

پاکستان کا انصاف ’شاعرانہ مزاج جج‘ کے ہاتھ میں، نئے چیف جسٹس کی حلف برداری

پاکستان کے نئے چیف جسٹس نے جمعہ 19 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، اس موقع پر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے عدالت عظٰمی میں اصلاحات کا وعدہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ان ججوں میں بھی شامل تھے، جنہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 2017ء میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت نا اہل قرار دیا تھا۔ اس فیصلے میں انہوں نے ماریو پوزو کے ناول ’دی گاڈ فادر‘ کا ایک جملہ شامل کیا تھا، ’’ہر بڑی کامیابی کے پیچھے ایک جرم چھپا ہوتا ہے۔‘‘

Published: undefined

64 سالہ آصف سعید کھوسہ پاکستانی عدالت عظمی کے 26 ویں چیف جسٹس ہیں۔ ایوان صدارت میں حلف برداری کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا، ’’میں تمام لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق، بغیر کسی خوف و خطر یا حمایت کے انصاف کروں گا۔‘‘

Published: undefined

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کو ادب سے ان کے شغف اور اپنے کئی فیصلوں میں ادبی حوالہ جات کی وجہ سے انہیں’’شاعرانہ مزاج رکھنے والا جج‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ پاکستان میں فوجداری قوانین کے ماہر ہیں۔

جسٹس کھوسہ سپریم کورٹ کے اس پینل میں بھی شامل تھے، جس نے آسیہ بی بی کی سزا ختم کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کے احکامات دیے تھے۔ اس فیصلے کی وجہ سے پاکستان کئی دنوں تک ہنگامہ آرائی کی لپیٹ میں رہا تھا۔

Published: undefined

جسٹس کھوسہ نے ابتدائی تعلیم ملتان سے حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی اعلٰی ڈگریاں حاصل کیں۔ وہ ہیڈنگ دا کونسٹیٹیوشن، کانسٹیٹیوشنل اپولوگس، ججنگ ود پیشن اور بریکنگ نیو گراؤنڈ نامی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

Published: undefined

نئے چیف جسٹس کے مطابق پاکستان میں قریب 1.9ملین مقدمات التواء کا شکار ہیں اور انہیں سننے کے لیے صرف تین ہزار ججز ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے پیشرو میاں ثاقب نثار کی الوداعی تقریب میں بھی عدالتی نظام میں اصلاحات کی بات کی تھی۔ متعدد سیاستدان اور کئی قانونی حلقے ثاقب نثار کی جانب سے سوموٹو ایکشن کے بے دریغ استعمال پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined