پاکستان

پاکستان میں زبردست مہنگائی، ٹماٹر 500 روپے، پیاز 300 روپے اور لیموں 400 روپے فی کلو

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد دکانداروں نے منمانی قیمتیں مقرر کر دیں ہیں۔ ٹماٹر 500 روپے، پیاز 300 روپے اور لیموں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ٹماٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ٹماٹر، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان میں سیلاب سے فصلوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے بعد لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں اور یہاں ٹماٹر کی قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سپلائی چین متاثر ہونے کے بعد دکانداروں نے منمانی قیمتیں مقرر کر دیں ہیں۔ پیاز 300 روپے فی کلو اور لیموں 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

Published: undefined

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری نرخ سے ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلو سے کم از کم چھ گنا زیادہ ہے، جب کہ پیاز 61 روپے فی کلو کے سرکاری نرخ سے پانچ گنا زیادہ فروخت ہو رہی ہے۔ ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایک خریدار نے سما ٹی وی کو بتایا کہ اب غریب آدمی صرف ٹماٹر دیکھ سکتا ہے، خرید نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو پیاز کبھی 100 روپے کلو سے اوپر نہیں بکتا تھا، اب وہ 250 یا 300 روپے میں بک رہا ہے۔

Published: undefined

سما ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور دریاؤں میں آئی طغیانی نے پاکستان میں تباہی مچا دی ہے، ابتدائی اندازوں کے مطابق ملک کو پہلے ہی 5.5 بلین ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ صوبہ سندھ اور پنجاب میں گنے اور کپاس کی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، جبکہ پیاز، ٹماٹر اور خریف مرچ کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ صرف کپاس کی فصل کے نقصان کا تخمینہ 2.6 بلین ڈالر لگایا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور چینی کی برآمدات ایک ارب ڈالر تک گر سکتی ہے۔

Published: undefined

سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کی گئی کم از کم 20 لاکھ ٹن گندم بارشوں اور سیلاب کے باعث خراب ہو گئی ہے، جس سے ملک میں غذائی تحفظ کو خطرہ ہے۔ زراعت کے شعبے میں تباہی کا مطلب یہ ہے کہ پاکستان کو نہ صرف صنعتوں کے لیے سپلائی کی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ ملک میں بیج کا بحران بھی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined