پاکستان

عمران خان غدار ہیں: نواز شریف

نواز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ ’آج اقتدار کے جنون میں مبتلا شخص نے آئین کو روند ڈالا ہے‘۔

نواز شریف اور عمران خان
نواز شریف اور عمران خان تصویر آئی اے این ایس

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور ملک کے خلاف ’سازش‘ میں ملوث تمام کردار ملک دشمن ہیں اور ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ یہ اطلاع ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں دی گئی۔

Published: undefined

نواز شریف کا یہ بیان صدر عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ نواز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا کہ ’آج اقتدار کے جنون میں مبتلا شخص نے آئین کو روند ڈالا ہے‘۔

Published: undefined

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینئر رہنما نواز شریف نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ملک کے ساتھ غلط کام کرے گا اور آئین کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ملک کی سپریم کورٹ آئین کی سربلندی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ شریف نے کہا کہ آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والوں کو نتائج بھگتنے ہوں گے۔ امید ہے کہ سپریم کورٹ اسے برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز