عمران خان اب پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے، حکومت پاکستان

پاکستانی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو 'غیر آئینی' قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور اب تازہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

پاکستان کی حکومت نے اتوار کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عمران خان اب ملک کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز نہیں ہیں۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’صدر پاکستان کی طرف سے 3 اپریل 2022 کو وزارت پارلیمانی امور کے ذریعے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 48 (1) کے ساتھ پڑھے گئے آرٹیکل 58(1) کے مطابق پاکستان اسمبلی کی تحلیل کے نتیجے میں، عمران احمد خان نیازی اب ملک کے وزیر اعظم نہیں رہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔‘‘

ویسے ابھی پورا معاملہ عدالت میں زیر غور ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کی برخاستگی اور اس کے نتیجے میں ایوان کی تحلیل کے بعد، سپریم کورٹ نے اتوار کو تمام ریاستی اداروں کو کسی بھی "غیر آئینی" قدم اٹھانے سے روک دیا۔


قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے چند گھنٹے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سابق کرکٹر سے سیاست دان بنے عمران خان مزید 15 دن تک اقتدار میں رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اس بات پر زور دے رہے تھے کہ موجودہ سیاسی بحران کے دوران انتخابات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں۔

پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کی برخاستگی کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے یہ واضح کیا کہ عوام کو انتخابات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ عمران خان نے کہا، ’’میں پاکستان کے لوگوں سے انتخابات کی تیاری کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔‘‘ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابات 90 دن میں ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ’غیر آئینی‘ قرار دیتے ہوئے کل رد کر دیا تھا۔ واضح رہے ووٹنگ سے چند گھنٹے قبل اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد سوری صدارت پر تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Apr 2022, 6:11 AM
/* */