پاکستان

عمران خطرناک کھیل، کھیل رہے ہیں: شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی ارشد شریف کے اندوہناک قتل کو اپنی گھٹیا سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

عمران خان اور شہباز شریف
عمران خان اور شہباز شریف تصویر آئی اے این ایس

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ارشد شریف کے اندوہناک قتل کو اپنی گھٹیا سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی خطرناک کھیل، کھیل رہے ہیں۔

Published: undefined

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ عمران نیازی ارشد شریف کے اندوہناک قتل کو اپنی گھٹیا سیاست کے لیے استعمال کر رہے ہیں اور ریاستی اداروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صبر سے کام لینا چاہئے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہئے۔

Published: undefined

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ دکھ کی گھڑی ہے، ارشد شریف ہمارے ذاتی دوستوں میں تھے اور بڑے قد آور صحافی بھی تھے، ان کا اس انداز میں جانا اندوہناک واقعہ ہے، اور اس کی مکمل تفتیش ہونی چاہیے۔

Published: undefined

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر کینیا پولیس کی جانب سے مؤقف آیا، اس پر بحث شروع ہوگئی، اور مختلف سوالات اٹھے ہیں جس میں یہ بھی شامل تھا کہ ارشد شریف کن حالات میں پاکستان سے گئے، اور کس کے کہنے پر گئے، اس حوالے سے عمران خان نے خود کہا تھا کہ میں نے ارشد شریف کو کہا تھا کہ پاکستان سے چلے جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined