’مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے‘، راہل گاندھی کا ماں سونیا گاندھی کے لیے ایک جذباتی بیان

سونیا گاندھی کے لیے راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر ایک جذباتی پوسٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے 'مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔‘

سونیا گاندھی اور راجیو گاندھی کی فائل تصویر
سونیا گاندھی اور راجیو گاندھی کی فائل تصویر
user

قومی آوازبیورو

ملکارجن کھڑگے نے کانگریس صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور کچھ فیصلے بھی لے لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 23 سال تک کانگریس کی کمان سنبھالنے والی سونیا گاندھی اب کانگریس کی صدر نہیں رہیں۔ بدھ کو کانگریس کے تمام سینئر لیڈران بشمول راہل گاندھی، پرینکا گاندھی نے سونیا گاندھی کے دور کو یاد کیا اور اپنے تجربات شیئر کئے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اپنی والدہ سونیا گاندھی اور دادی اندرا گاندھی کے بارے میں ایک جذباتی ٹوئٹ کیا۔

راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں اپنی ماں اور والد مرحوم کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ راہل گاندھی کے ٹوئٹ میں سونیا گاندھی کو اپنے آنجہانی شوہر راجیو گاندھی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا، "ماں، دادی نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ ان کی آپ جیسی بیٹی کبھی نہیں ہو سکتی، وہ بالکل درست تھیں، مجھے آپ کا بیٹا ہونے پر فخر ہے۔"


سونیا گاندھی کے کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹنے  کے بعد ان کی بیٹی پرینکا گاندھی نے بھی انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کی۔ "دنیا کچھ بھی کہے یا سوچے، میں جانتی ہوں، تم نے یہ سب محبت کے لیے کیا ہے۔" انہوں نے سونیا گاندھی کی ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے آنجہانی راجیو گاندھی کی تصویر لی ہوئی تھی۔ یہ تصویر انہیں پارٹی کے نئے صدر ملکارجن کھرگے نے پیش کی تھی، جو 24 سالوں کے بعد پہلے غیر گاندھی صدر بنے ہیں۔

سونیا گاندھی نے 26 اکتوبر کو اپنے خطاب میں کہا کہ ’’کانگریس قیادت کرنے کا اعزاز بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آج میں اس ذمہ داری سے فارغ ہو رہیں ہوں، اس لیے فطری طور پر مجھے راحت ملی ہے۔"


کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ 17 اکتوبر کو ہوئی تھی اور 19 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ ملکارجن کھڑگے نے الیکشن میں ششی تھرور کو شکست دی۔ واضح رہے سونیا گاندھی پارٹی کی سب سے طویل مدت تک صدر رہیں، کیونکہ وہ 1998-2017 تک صدر  اور پھر 2019-22 تک عبوری صدر تھیں۔ 

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */