چھٹھ پوجا پر بھیڑ کے پیش نظر ریلوے کا خصوصی انتظام، ان روٹس پر چلائی گئیں 250 اسپیشل ٹرینیں

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے منگل کے روز ہی مرکزی حکومت سے چھٹھ پوجا کے موقع پر خصوصی ٹرینیں دستیاب کرانے کا مطالبہ کیا تھا

دہلی کے ریلوے اسٹیشن کے باہر لوگوں کا ہجوم / تصویر یو این آئی
دہلی کے ریلوے اسٹیشن کے باہر لوگوں کا ہجوم / تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے آئندہ چھٹھ پوجا کے لیے 250 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں شروع کی ہیں۔ تقریباً 1.4 لاکھ برتھیں فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اشونی ویشنو نے سب کو پر مسرت چھٹھ پوجا کی مبارکباد دی۔

اس ماہ کے شروع میں ریلوے کی وزارت نے ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دربھنگہ، اعظم گڑھ، سہرسہ، بھاگلپور، مظفر پور، فیروز پور، پٹنہ، کٹیہار اور امرتسر جیسے ریلوے راستوں پر خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو مرکزی حکومت سے چھٹھ پوجا کے موقع پر خصوصی ٹرین فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔


خیال رہے کہ چھٹھ پوجا کے موقع پر بہار اور یوپی جانے والی ٹرینوں میں ٹکٹ 2 ماہ پہلے ہی بک کرا لئے جاتے ہیں۔ مسافروں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی کہ پلیٹ فارم پر قدم رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ یہی نہیں اب تو فلائٹس بھی پوری طرح بک ہو چکی ہیں۔ چھٹھ پوجا بہار اور یوپی کے لیے صرف ایک تہوار ہی نہیں، بلکہ زندگی کا اہم حصہ اور روایت ہے۔ چھٹھ پوجا کے دوران خاندان کے تمام افراد ملتے ہیں اور اس تہوار سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔