پاکستان

نواز شریف پر حکومت پاکستان نے شکنجہ کسا ، ملک سے باہر جانے پر پابندی لگائی 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی پر بھی حکومت پاکستان نے ملک سے باہر کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لیے لگاتار مشکلیں بڑھتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ ایک طرف ان کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا اور دوسری طرف نواز کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی کو پاکستان حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ گویا کہ اب وہ ملک سے باہر نہیں جا سکیں گے۔ خبریں تو یہاں تک ہیں کہ نواز شریف کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نواز شریف پر لگے این بی اے کا کیس واپس لینا چاہتی ہے اور اس معاملے میں نواز کے کچھ قریبی اشخاص کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج ان سے خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے ان پر پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ پاکستانی فوج کو نواز کی انتخابی مہم سے بھی خطرہ لاحق ہے۔ دراصل نواز شریف نے ایک انٹرویو میں جب سے یہ اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں، پاکستان میں سرکاری نظام اور فوج کے ذریعہ ان کی مخالفت شروع ہو گئی ہے۔

Published: 12 Jun 2018, 10:12 AM IST

جہاں تک نواز شریف کے وکیل کے ذریعہ وکالت نامہ واپس لینے کا معاملہ ہے، وہ دراصل چیف جسٹس کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور وکیل نے چیف جسٹس کے ہدایات کو ماننے سے بھی پیر کے روز انکار کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کو اس مقدمے کی سماعت اسی ہفتے پوری کرنی تھی، تاہم نواز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ اس کے لیے کوئی حتمی تاریخ مقرر نہ کریں۔ عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے اس کی سماعت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 10 جولائی تک بڑھا دی جس سے وکلاء خفا ہو گئے۔ نواز شریف کے وکلا کی ٹیم کے سربراہ خواجہ حارث نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ’’ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس مقدمے کی سماعت میں حصہ نہیں لیں گے کیونکہ اس مقدمے کو نمٹانے کی حتمی تاریخ کو غیر معینہ مدت تک بڑھانے کی ہماری درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔‘‘

نواز شریف کا اس پورے معاملے میں کہنا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ان کے خلاف درج بدعنوانی کے تین معاملوں میں سماعت میں جلدی بازی سے کام لے رہے ہیں جو ناانصافی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے کیونکہ کوئی وکیل ایسے معاملے میں پیروی نہیں کرے گا جہاں اسے معاملہ تیار کرنے کے لیے وقت نہ ملے۔ ’ڈان‘ اخبار نے نواز شریف کے حوالے سے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’کیا چیف جسٹس (میاں ثاقب نثار) نہیں جانتے کہ انصاف میں جلد بازی انصاف کو کچلنے کے برابر ہے؟‘‘

Published: 12 Jun 2018, 10:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Jun 2018, 10:12 AM IST

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان