
اسرائیلی فوج / آئی اے این ایس
اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال ضمیر نے اتوار کو کہا کہ ’یلو لائن‘ غزہ پٹی کے اندر نئی سرحد ہے۔ یہ ’یلو لائن‘ اس علاقے کو نشان زد کرتی ہے جہاں سے اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی انکلیو میں انخلا نہیں کیا ہے، جو 10 اکتوبر کو نافذ ہونے والے جنگ بندی انتظامات کا حصہ تھا۔
Published: undefined
ضمیر نے غزہ میں بیت حنون اور جبلیہ کے دورے کے دوران ڈویژنل کمانڈروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ’یلو لائن‘ ایک نئی سرحد ہے، جو ہماری کمیونٹیز کے لیے ایک دفاعی لائن اور آپریشنل سرگرمی کی لائن کے طور پر کام کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’فوج نے غزہ پٹی کے وسیع حصوں پر آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اسرائیلی افواج ان علاقوں میں باقی رہیں گی۔‘‘ ضمیر نے یہ بھی کہا کہ فوج ’’حماس کو دوبارہ خود کو مضبوط نہیں ہونے دے گی‘‘۔
Published: undefined
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ مشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا جب تک غزہ میں آخری ہلاک شدہ یرغمالی، پولیس افسر رَن گیویلی کو گھر نہیں لایا جاتا۔ حماس نے گیویلی کے سوا تمام 20 باقی زندہ یرغمالیوں اور 27 ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشوں کو سونپ دیا ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے درجنوں فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ مشتبہ افراد تھے جنہوں نے ’یلو لائن‘ کو عبور کیا تھا۔ غزہ کے صحت حکام کے اعداد و شمار کے مطابق 11 اکتوبر سے اسرائیلی فائرنگ میں 370 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں، جس سے اکتوبر 2023 میں اسرائیل-حماس تنازعہ کے آغاز سے اب تک فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 70,360 ہو گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined