دیگر ممالک

وائٹ ہاؤس نے طالبان کو ’تعاون کرنے والا‘ کیوں کہا؟

جیو نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: افغان طالبان کے افغانستان میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد وہاں پھنسے امریکیوں کے جمعرات کے روز کابل سے قطر ائیر لائن کی چارٹر فلائٹ کے ذریعے امریکی شہریوں کے کابل سے نکلنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کو چارٹر پرواز کے ذریعے کابل سے نکلنے کی اجازت دینے کے بعد طالبان کو ’تعاون کرنے والے‘ اور ’پیشہ وارانہ‘ قرار دیا ہے۔

Published: undefined

جیو نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر چارٹر فلائٹس کے ذریعے امریکی شہریوں اور قانونی طور پر مستقل رہائشیوں کی روانگی میں طالبان تعاون کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن نے کہا کہ طالبان نے لچک دکھائی ہے اور یہ ایک پہلا مثبت قدم ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 200 کے قریب مسافروں، جن میں امریکی اور برطانوی شہری شامل تھے، ان کو لے کر قطر ائیر لائن کی پرواز جمعرات کی شب دوحہ پہنچی۔ وائٹ ہاؤس نے چارٹر پروازوں کی حفاظت میں سہولت فراہم کرنے پر قطر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined