
صدر ٹرمپ / آئی اے این ایس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کو کسی بھی حال میں حاصل کرنے کا اپنا عزم آج ’ورلڈ اکونومک فورم‘ (ڈبلیو ای ایف) میں واضح کر دیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ کو کسی بھی حالت میں گرین لینڈ چاہیے۔ ٹرمپ نے داووس میں گرین لینڈ کو برف کا خوبصورت ٹکڑا بتاتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا کی حفاظت کے لیے امریکہ کو گرین لینڈ چاہیے۔ امریکہ کو چھوڑ کر کوئی بھی ملک یا ممالک کا گروپ گرین لینڈ کو محفوظ بنانے کی حالت میں نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
امریکی صدر نے امریکہ کی سابقہ قیادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بے وقوف تھے جو ہم نے جرمنی سے گرین لینڈ کی حفاظت کرنے کے بعد اسے ڈنمارک کو دے دیا۔ انھوں نے ڈنمارک کی نہ صرف کلاس لگائی، بلکہ ’احسان فراموش‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’ڈنمارک صرف 6 گھنٹے کی لڑائی کے بعد جرمنی کے سامنے ہار گیا تھا، اور وہ نہ تو خود کی اور نہ ہی گرین لینڈ کی حفاظت کر پایا۔ اس لیے امریکہ مجبور ہوا، اور ہم نے ایسا کیا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’ہر ناٹو معاون کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقہ کی حفاظت کرے۔ ہم ایک بڑی طاقت ہیں۔ جتنی لوگ سمجھتے ہیں، اس سے کہیں زیادہ۔ آپ نے ہماری طاقت کو کچھ ہی دن قبل وینزویلا میں دیکھ لیا۔‘‘
Published: undefined
ڈونالڈ ٹرمپ نے سوئٹزرلینڈ کے داووس میں عالمی لیڈران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ سے متعلق اپنے پلان میں وہ ان لوگوں کو نہیں بھولیں گے جو ’نہ‘ کہیں گے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’آپ ’ہاں‘ کہہ سکتے ہیں تو میں خوش ہو جاؤں گا، یا آپ ’نہ‘ کہہ سکتے ہیں، اور ہم یاد رکھیں گے۔‘‘ ٹرمپ واضح لفظوں میں کہتے ہیں کہ ’’یہ صرف امریکہ ہی ہے جو زمین کے اس عظیم ٹکڑے (گرین لینڈ)، برف کے اس خوبصورت ٹکڑے کی حفاظت کر سکتا ہے، اسے فروغ دے سکتا ہے اور اس میں بہتری لا سکتا ہے۔ اسے ایسا بنا سکتا ہے کہ یہ یوروپ کے لیے اچھا ہو، یوروپ کے لیے محفوظ ہو اور ہمارے لیے بھی اچھا ہو۔‘‘ انھوں نے یہ بھی دلیل دی کہ گرین لینڈ پر امریکہ کا کنٹرول ناٹو اتحاد کو مضبوطی فراہم کرے گا۔
Published: undefined
گرین لینڈ کو حاصل کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہ کیے جانے کا ارادہ بھی ٹرمپ نے اپنے بیان میں ظاہر کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب تک میں بہت زیادہ طاقت اور زور کا استعمال کرنے کا فیصلہ نہیں کرتا، تب تک ہمیں شاید کچھ نہیں ملے گا۔ لیکن میں ایسا نہیں کروں گا، ٹھیک ہے!‘‘ وہ آگے کہتے ہیں کہ ’’یہ شاید میرا سب سے بڑا بیان ہے، کیونکہ لوگوں کو لگ رہا تھا کہ میں طاقت کا استعمال کروں گا۔ مجھے طاقت کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتا۔ میں طاقت کا استعمال نہیں کروں گا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined