دیگر ممالک

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر محدود فوجی حملے پر غور

امریکہ نےایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی صورت میں ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا، اگر سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو ممکنہ عسکری کارروائی کر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران پر محدود فوجی حملے پر غور کر رہے ہیں۔ وال اسٹریٹ جنرل نے لکھا کہ ایران پر محدود فوجی حملے کا مقصد جوہری معاہدے پر مطالبات منوانا ہے۔ ایران پر محدود فوجی حملہ تہران پر دباؤ ڈالنے کے لیے پہلا قدم ہوگا۔

Published: undefined

ابتدائی کارروائی کے بعد ایران نے معاہدہ نہ کیا تو مکمل پیمانے پر حملے ہو سکتے ہیں۔ ابتدائی حملے میں ایران میں چند فوجی یا سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نےجوہری افزودگی ختم نہ کی توامریکہ ایرانی تنصیبات کیخلاف وسیع مہم شروع کرے گا، امریکی حملوں میں تہران کی حکومت کا تختہ الٹنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ اس بارے میں سوچ رہا ہوں۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو 10 دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے اور کہا کہ معاہدہ نہ کیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ ایئرفورس ون طیارہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے خبردار کیا ایران کو چاہیے کہ وہ دس یا پندرہ دن میں معاہدہ کرلے۔ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس کو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ خبردار کیا ہے کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیارنہیں رکھ سکتا، اگر سفارتی کوششیں ناکام رہیں تو ممکنہ عسکری کارروائی کی طرف اشارہ بھی دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined