دیگر ممالک

کورونا سے بے حال امریکی صدر ٹرمپ لگائیں گے باہری لوگوں کی آمد پر پابندی

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اور امریکی شہریوں کی ملازمتیں بچانے کے لئے میں جلد ہی ایک خاص حکم نامہ پردستخط کروں گا جس سے امریکہ میں امیگریشن کوعارضی طورپرمعطل کیا جائے گا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ نے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں اور اموات کے پیش نظر ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس یعنی 'كووڈ-19' کے اس بحران میں وائرس کے خطرات سے بچنے اورامریکی شہریوں کی ملازمتیں بچانے کے لئے وہ ملک میں غیر ملکی شہریوں کا امیگریشن یعنی آمد عارضی طور پر بند کر یں گے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ’’کورونا وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئےاورامریکی شہریوں کی نوکریاں بچانے کے لئے میں جلد ہی ایک خاص حکم نامہ پردستخط کروں گا جس سے امریکہ میں امیگریشن کوعارضی طورپرمعطل کردیا جائے گا‘‘۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے قہر سے بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور کئی امریکی شہریوں کی ملازمت جانے کی وجہ سے ٹرمپ نے بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں پر پابندی لگانے کا یہ فیصلہ لیا ہے۔ اس قدم سے امریکیوں کی ملازمت پر خطرہ کم پڑے گا۔ خیال رہے کہ امریکہ میں کوروناوائرس سے اب تک 40 ہزارسے زائد افراد ہلاک اورتقریباً 766،000 لوگ متاثر ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز