دیگر ممالک

حماس نے خود سے اسلحہ حوالے نہ کیا تو جبراًغیر مسلح کیا جائے گا: سلامتی کونسل میں قرارداد

امریکہ نے متعدد ارکان کو مسودہ بھیجا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ غزہ میں امن فوج نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی استحکام فورس قائم کی جائے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد ارکان کو ایک قرار داد کا مسودہ بھیجا ہے، جس میں کم از کم دو سال کے لیے غزہ میں ایک بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ بات ایک نئی امریکی رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔

Published: undefined

امریکی ویب سائٹ axios کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی مجوزہ منصوبے کے مطابق یہ فورس مصر سے متصل غزہ کی سرحد پر سکیورٹی برقرار رکھے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ فورس روایتی امن فوج نہیں بلکہ غزہ کے استحکام کی معاون فورس ہو گی۔امریکی تجویز کے مطابق فورس کی ذمہ داریوں میں غزہ میں انسانی راہ داریوں کے تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت اور حماس کا اسلحہ واپس لینا (اگر وہ خود سے نہ دے) شامل ہے۔

Published: undefined

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی "مضبوط ہے، کمزور نہیں"۔ ٹرمپ نے پیر کے روزCBS چینل پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا "اگر حماس نے بہتر طرزِ عمل اختیار نہ کیا تو اسے فوراً ختم کیا جا سکتا ہے، اور وہ یہ بات بخوبی جانتی ہے۔"انھوں نے یہ بھی کہا کہ "میں اگر چاہوں تو حماس کو فوراً غیر مسلح کر سکتا ہوں"۔

Published: undefined

گزشتہ ماہ ٹرمپ نے غزہ کے تباہ شدہ علاقے کے لیے 20 نکاتی منصوبہ پیش کیا تھا، جس میں علاقے کو غیر مسلح کرنے، اس کی انتظامیہ کو ایک عارضی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے (بین الاقوامی نگرانی میں)، تعمیرِ نو شروع کرنے اور اسرائیلی افواج کے تدریجی انخلا کی تجاویز شامل تھیں۔ادھر حماس نے کہا کہ اسلحے کی واپسی ایک پیچیدہ معاملہ ہے، جس کے لیے فلسطینی اتفاقِ رائے ضروری ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی کہ غزہ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں رہے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ اسرائیل کا ہدف حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کو "غیر عسکری علاقہ" بنانا ہے۔ مزید یہ کہ تل ابیب واشنگٹن کے ساتھ مل کر غزہ کی صورتِ حال بدلنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو جو زندہ ہیں ، رہا کیا جائے اور ہلاک شدگان کی لاشیں واپس دی جائیں۔اب تک حماس 20 مغویوں کی لاشیں واپس کر چکی ہے، جب کہ اسرائیلی فوج تین نئی لاشوں کی شناخت کے اعلان کی منتظر ہے جنھیں اتوار کی شب حوالے کیا گیا۔اب بھی آٹھ مغویوں کی لاشیں باقی ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے ہر اسرائیلی مغوی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کی ہیں، جیسا کہ غزہ معاہدے میں طے پایا تھا۔ (بشکریہ نیو ز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined