صدارتی عہدہ پر فائز ہونے کے بعد پہلی بار ہنستے ہوئے نظر آئے شی جنپنگ، امریکہ نے جاری کی تصویر

ٹرمپ اور جنپنگ کی ملاقات کے بعد سفارتی مصافحہ کی کئی تصاویر سامنے آئیں۔ وائٹ ہاؤس نے جو تصویر شیئر کی ہے، ان میں سے ایک تصویر بہت مختلف ہے، کیونکہ اس میں شی جنپنگ ہنستے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ٹرمپ اور جنپنگ</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

چین کے صدر شی جنپنگ نے حال ہی میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کی اب ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے، جو ان کی 12 سالہ دور حکومت میں دیکھنے کو ملی تصویروں سے بہت مختلف ہے۔ اس تصویر میں چینی صدر جنپنگ اپنی 12 سالہ حکومت میں پہلی بار ہنستے ہوئے نظر آئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے شی جنپنگ کی کئی تصویریں شیئر کی ہیں، لیکن جنپنگ جکے چہرے پر ہنسی تیرنے والی تصویر نے سبھی کو متوجہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ شی جنپنگ ہمیشہ تصویروں میں سنجیدہ نظر آتے ہیں، یہ پہلی بار ہے جب ان کی ہنستی ہوئی تصویر سامنے آئی ہے۔

شی جنپنگ حال ہی میں جنوبی کوریا میں منعقد ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس میں شامل ہوئے تھے۔ جہاں انہوں نے بوسان کے گمہے ایئر بیس پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ کی۔ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ دنیا کی 2 سب سے بڑی معیشتوں کے رہنما سویابین اور فینٹینیل سے لے کر معدنیات اور اعلیٰ درجے کے کمپیوٹر چپس تک کے مسائل پر اپنے اختلافات کو کیسے حل کریں گے۔ اس ملاقات کی یہ تصویر اب منظر عام پر آئی ہے۔


ٹرمپ اور جنپنگ کی ملاقات کے بعد سفارتی مصافحہ کی کئی تصاویر سامنے آ چکی ہیں۔ وائٹ ہاؤس نے ان تصاویر سے الگ ایک ہنستی ہوئی تصویر سامنے رکھ کر ایک طرح سے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک کاغذ شی جنپنگ کو دکھاتے ہیں اور پھر جنپنگ ہنسنے لگتے ہیں۔ تصویر میں جنپنگ اپنی آنکھیں بند کر کے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ وزیر خارجہ وانگ یی بھی ہنس رہے ہیں۔ اس کے بعد ’رائٹرز‘ کی ایک ویڈیو کے مطابق شی جنپنگ کو کیمرے میں جنوبی کوریا کے صدر لی جے میانگ کے ساتھ تحائف کا تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

لی نے سب سے پہلے شی کو ’گو‘ کھیل کے لیے ایک لکڑی کی بورڈ گفٹ کی۔ اس کے بعد چینی لیڈر نے لی اور ان کی اہلیہ کو 2 چین ساختہ جیامی فون دیے، جن کے ڈسپلے جنوبی کوریا میں تیار کیے گئے تھے، جو سیمسنگ اور ایل جی جیسی الیکٹرانکس کمپنیوں کا گھر ہے۔ پھر لی نے مذاقیہ انداز میں پوچھا، کمیونیکیشن سیکورٹی کیسی ہے؟ اس پر کمرے میں ہنسی پھیل گئی۔ شی جو اس وقت ہنس رہے تھے، انہوں نے جواب دیا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوئی بیک ڈور ہے یا نہیں۔ بیک ڈور جوکھم کا مطلب ہے کہ کسی صارف کے ڈیوائس تک ان کے علم کے بغیر رسائی کا پوشیدہ طریقہ ہے۔ اس معاملہ نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان متعدد الزامات اور جوابی الزامات کو جنم دیا ہے۔


سی این این کی رپورٹ کے مطابق جنپنگ کے امریکی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ مزاحیہ تبادلے کو ظاہر کرنے والی فوٹیج اور تصاویر ملک کے 2 مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، دوئین (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) اور ژیاوہونگشو پر کہیں نہیں ملیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔