دیگر ممالک

جرمنی میں ہیمبرگ سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، 12 زخمی، مشتبہ حملہ آور گرفتار

جرمن اخبار بِلڈ کے مطابق جمعے کی شام ہیمبرگ  ریلوےاسٹیشن پر چاقو کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے حملے کی تصدیق کی ہے اور ایک مشتبہ 39 سالہ خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

جرمنی کے ہیمبرگ سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کی شام ایک حملہ آور نے کئی افراد پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کے فوری بعد پورے اسٹیشن کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

جرمن اخبار بِلڈ کے مطابق جمعہ کی شام ہیمبرگ ریلوےا سٹیشن پر چاقو کے حملے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے حملے کی تصدیق کی ہے اور ایک 39 سالہ مشتبہ خاتون کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے یہ واقعہ اکیلے ہی انجام دیا ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے آس پاس چوکس رہیں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔ انتظامیہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔رپورٹ کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے تین افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہیں اور دیگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حملہ آور کے حملے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں۔

Published: undefined

ہیمبرگ پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ایک شخص نے اسٹیشن پر کئی افراد پر چاقو سے حملہ کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ تاہم ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسٹیشن کے ٹریک 13 اور 14 کے درمیان پلیٹ فارم پر موجود لوگوں کو نشانہ بنایا۔جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق، ہیمبرگ کی فائر سروس نے بتایا کہ حملے میں چھ افراد کو جان لیوا زخم آئے، جب کہ تین دیگر شدید زخمی اور تین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined