ویڈیو گریب ’ایکس‘
یو ایس اوپن 2025 کا فائنل دلچسپ رہا۔ اسپین کے کھلاڑی کارلوس الکاریز نے اٹلی کے یانک سِنر کو شکست دے کر خطاب پر قبضہ کیا۔ یہ میچ 4 سیٹوں تک چلا جس میں الکاریز نے سِنر کو 2-6، 6-3، 1-6، 4-6 سے شکست دی۔ الکاریز کے بہترین کھیل اور تکنیک و طاقت سے ٹینس شائقین کافی متاثر ہوئے۔
Published: undefined
اس ہائی وولٹیج فائنل کی خاصیت یہ رہی کہ اسے دیکھنے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی پہنچے۔ ان کی موجودگی پر ٹینس شائقین کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔ کچھ نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا لیکن بڑی تعداد میں وہاں موجود لوگوں نے ان کی ہوٹنگ کرنی شروع کر دی۔ ٹرمپ نے ہاتھ ہلاکر اور مٹھی باندھ کر ناظرین کا استقبال کیا، لیکن بھیڑ نے زوردار مخالفت کی۔ اس واقعہ سے جڑا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
Published: undefined
ٹرمپ کو اس جگہ کے سامنے دیکھا گیا جہاں یو ایس اوپن کی ٹرافی رکھی جاتی ہے۔ وہ کچھ دیر کے لیے وہاں کھڑے رہے اور ناظرین کا ہاتھ ہلا کر استقبال کرتے رہے۔ اس کے بعد وہ اندر چلے گئے۔ ان کے اس طرح کے استقبال کرنے پر لوگوں نے اور بھی زیادہ ‘بُو‘ کیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ ابھی بھی امریکی سیاست اور لوگوں کے درمیان ایک متنازعہ شخص ہیں۔
Published: undefined
ٹرمپ کے آنے کی وجہ سے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں تحفظ کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میچ دیکھنے والوں کو سخت تحفظاتی جانچ سے گزرنا پڑا۔ اس وجہ سے میچ کی شروعات میں تقریباً 30 منٹ کی تاخیر بھی ہوئی۔ افسروں کے مطابق یہ سیکوریٹی انتظام ضروری تھا کیونکہ ٹرمپ کی موجودگی میں زیادہ چوکسی رکھی گئی تھی۔
Published: undefined
ویسے ڈونالڈ ٹرمپ کا یو ایس اوپن سے پرانا ناطہ ہے۔ صدر بننے سے پہلے وہ اکثر میچ دیکھنے آتے تھے۔ ان کا یہاں ایک پرائیویٹ سوئیٹ بھی ہوا کرتا تھا۔ طویل عرصے بعد ان کی واپسی نے اس مرتبہ سیاسی ماحول بھی تیار کر دیا۔
Published: undefined
اسٹیڈیم میں ناظرین کے ملے جلے ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں آج بھی سیاسی ماحول کافی منقسم ہے۔ ٹرمپ حامیوں نے تالیوں سے ان کا استقبال کیا جبکہ مخالفین نے زبردست ہوٹنگ کرکے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل کے منچ پر بھی سیاست کا اثر دیکھنے کو ملتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined