امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کی ایرانی قیادت ملاقات کی خواہاں ہے۔ اس بیان کے بعد اس امر کی توقع بڑھ گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ اسمبلی کے پیش آئند سمٹ کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملنے کی کوئی سبیل نکالنے والے ہیں۔
Published: undefined
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میں آپ کو بتاتا چلوں کہ ایران، امریکی قیادت سے ملنے کی خواہش مند ہے۔‘‘
Published: undefined
ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اس امر کی جانب اشارہ کر چکے ہیں کہ وہ صدر حسن روحانی سے ملنے کو تیار ہیں۔ صدر روحانی اس مہینے کے آخری عشرے کے دوران ہونے والی یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
Published: undefined
بدھ کے روز ایرانی صدر نے تہران پر دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہئے جنگی جنون امریکا کے مفاد میں نہیں ہے۔ امریکا کو اسے چھوڑنا ہو گا۔
Published: undefined
امسال مئی ہے تہران اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے ہیں کیونکہ واشنگٹن نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ایران سے طے پانے والے جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر نکلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تہران پر امریکی پابندیوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوا، جو تادم تحریر جاری ہے۔
Published: undefined
ایران نے بھی جوہری معاہدے سے متعلق اپنے حصے کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے، تاہم بعض تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ رواں ہفتہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی برخاستگی کے بعد اس محاذ پر کسی سمجھوتے کی پیش رفت ہو جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined