دیگر ممالک

روس کے یوکرین پر فضائی حملوں سے ٹرمپ ناراض

روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کرتے ہوئے 367 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔ اس پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پریشان نظر آئے۔ انہوں نے پوتن  کو’کریزی‘ قرار دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روس نے ایک بار پھر یوکرین کو نشانہ بنایا ہے۔ اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے میں اس نے میزائل اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا ہے۔ اس معاملے پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹرمپ روسی صدر ولادی میر پوتن سے ناراض نظر آئے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ وہ پوتن  سے خوش نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس نے یوکرین کے کئی علاقوں میں میزائل داغے ہیں۔ اس نے 367 ڈرون اور میزائل استعمال کیے ہیں۔

Published: undefined

ٹرمپ نے یوکرین کے خلاف روس کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پوتن سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ لوگ مارے جا رہے ہیں۔ وہ انہیں کافی عرصے سے جانتے ہے اورہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن اب وہ راکٹ فائر کر رہے ہیں۔ مجھے یہ بالکل پسند نہیں ہے۔ وہ ایک ’کریزی‘ یعنی  پاگل آدمی ہے۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔''

Published: undefined

این ایس کے ورلڈ جاپان کے مطابق یوکرین میں ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم 12 افراد مارے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران روس نے حملے کے لیے 298 ڈرونز اور 69 میزائلوں کا استعمال کیا۔ اس کو لے کر پورے یوکرین میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس کے کئی علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ یوکرین کی فضائیہ کے مطابق انہوں نے 45 میزائل مار گرائے۔ 266 ڈرون بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ کیف شہر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ روس نے اس سے قبل بھی یوکرین کو نشانہ بنایا تھا۔ ان دونوں کے درمیان جاری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

Published: undefined

ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھی نشانہ بنایا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا، زیلنسکی کا مذاکرات کا طریقہ ملک کا کوئی فائدہ نہیں کر سکتا۔ ان کے منہ سے نکلنے والی ہر چیز مسائل پیدا کر رہی ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ ٹھیک ہے۔ یہ روکنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined