دیگر ممالک

یو اے ای کے وزیر ہندوستانی وزیر خارجہ سے ہوئے متاثر، ہندوستانی خارجہ پالیسی کی بھی تعریف کی

یو اے ای کے وزیر نے ورچوئلی خطاب کے دوران کہا کہ ’’تاریخی طور پر دنیا یک قطبی، دو قطبی اور سہ قطبی ہے، جہاں آپ کو سائیڈ یعنی فریق کا انتخاب کرنا ہے، میں آپ کے وزیر خارجہ سے کافی متاثر ہوں۔‘‘

ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی
ایس جے شنکر، تصویر یو این آئی 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے آرٹیفیشیل انٹلیجنس کے ریاستی وزیر عمر سلطان ال الامہ بدھ کے روز ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کی خوب تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ دراصل جغرافیائی سیاست کی جنگ میں عالمی اسٹیج پر ہندوستانی خارجہ پالیسی کو جس انداز سے جئے شنکر نے پیش کیا، یو اے ای کے وزیر اس سے کافی متاثر نظر آئے۔ عمر سلطان ال الامہ نے کہا کہ اگر یو اے ای ہندوستان کے ساتھ کام کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ امریکہ کے ساتھ کام نہیں کر سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’ہم تینوں مل کر ایک ساتھ کام کر سکتے ہیں۔ آئی2 یو2 (انڈیا-اسرائیل-یو اے ای-یو ایس اے) گروپ اس کی بہترین مثال ہے۔‘‘

Published: undefined

دراصل دہلی کے تھنک ٹینک کے ذریعہ منعقد کانفرنس میں یو اے ای وزیر عمر سلطان نے یہ باتیں کہیں اور ہندوستانی وزیر خارجہ کی تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔ انھوں نے ورچوئلی اس کانفرنس میں حصہ لیا اور اس دوران کہا کہ ’’تاریخی طور پر دنیا یک قطبی، دو قطبی اور سہ قطبی ہے، جہاں آپ کو سائیڈ یعنی فریق کا انتخاب کرنا ہے۔ میں آپ کے وزیر خارجہ سے کافی متاثر ہوں۔ میں نے ان کے کچھ خطبات کو دیکھا۔ اس میں دونوں ممالک یو اے ای اور ہندوستان کے لیے کافی واضح ہے کہ ہمیں کسی فریق کا انتخاب نہیں کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

عمر سلطان سے کانفرنس کے دوران جغرافیائی سیاست کو لے کر ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ وہ اس کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔ اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’کچھ پارٹیوں کے بہتر مفادات کو دیکھتے ہوئے جغرافیائی سیاست کی جاتی ہے۔ پرانے وقت سے جو ماڈل یہاں موجود ہے بدقسمتی سے وہ اب زیادہ وقت تک نہیں رہے گا۔ آج ملک کو اپنے بہتر مفادات کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined