دیگر ممالک

افغانستان: طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا نام تبدیل کر دیا!

طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ’کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ‘ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں۔

کابل ائیرپورٹ کی تصویر
کابل ائیرپورٹ کی تصویر آئی اے این ایس

کابل: افغانستان پر کنٹرول کے بعد جہاں طالبان کی جانب سے حکومت سازی کا عمل جاری ہے وہیں مختلف افغان رہنماوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے ناموں کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر دیا ہے اور ہوائی اڈے سے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے بورڈز بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا نام تبدیل کر کے ’کابل انٹرنیشنل ائیرپورٹ‘ رکھ دیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر بھی زیر گردش ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کی ایک مشہور فیلڈ سے طالبان مخالف مرحوم افغان جنگجو احمد شاہ مسعود کی تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد کابل ائیرپورٹ پر افرا تفری کا عالم تھا اور 30 اگست کو امریکی فوج کے انخلا سے قبل ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکیوں اور افغان شہریوں نے افغانستان کو چھوڑا۔ امریکی انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہو گیا تھا، تاہم قطر اور ترکی کی جانب سے تکنیکی ٹیمیں بھیج کر کابل ائیرپورٹ کا نظام دوبارہ فعال بنایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined