دیگر ممالک

روس نے گوگل پر 137,600 ڈالر جرمانہ کیا

گوگل کو یوکرین میں روس کی کارروائی کے دوران ہلاکتوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والی یوٹیوب ویڈیوز کا قصوروار پایا گیا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

جنگ صرف توپوں اور میزائلوں سے نہیں لڑی جا رہی بلکہ جنگ سوشل میڈیا پر بھی لڑی جا رہی ہے۔یوکرین سوشل میڈیا کا اپنے حساب سے استعمال کر رہا ہے اور روس اپنے حساب سے۔ لیکن جس طرح روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کیا ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یوکرین سوشل میڈیا میں کافی حد تک روس کو پریشان کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔

Published: undefined

ماسکو کی ایک عدالت نے یوکرین میں جاری روسی حفاظتی اہلکاروں کی خصوصی فوجی مہم کے بارے میں یوٹیوب پر جھوٹے اور غلط مواد پیش کرنے والے ویڈیوز پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل پر چالیس لاکھ روبل (49900 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی روس میں دہشت گردانہ حملوں اور توڑ پھوڑ کے لیے اکسانے والے ویڈیوز کے لیے 70 لاکھ روبل (87700) کا جرمانہ لگایا ہے۔

Published: undefined

جسٹس تیمور وکرامیف نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت نے گوگل کو روسی انتظامی کوڈ کے آرٹیکل 13.41 کے پارٹ 2 کے تحت انتظامی جرم کا مرتکب پایا اور 40 ملین روبل کے جرمانے کا حکم دیا۔

Published: undefined

گوگل کو یوکرین میں روس کی کارروائی کے دوران ہلاکتوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے والی یوٹیوب ویڈیوز کا قصوروار پایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined