دیگر ممالک

روس-یوکرین جنگ: نئی پابندیوں پر روس نے امریکہ کو دی دھمکی، سخت جواب کی تنبیہ

روسی وزارت خارجہ کے شمالی امریکی امور کے محکمہ کے چیف الیکزنڈر ڈارچیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ہم جلد ہی مستقبل میں جوابی کارروائی کریں گے۔

روس اور امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
روس اور امریکہ، تصویر آئی اے این ایس 

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری ہے۔ یوکرین کے شہروں پر روس لگاتار بمباری کر رہا ہے۔ ہر روز بے قصور یوکرینی شہریوں کی جانیں جا رہی ہیں۔ دوسری طرف امریکہ کے ذریعہ روس پر لگائی جا رہی پابندیوں کا کوئی اثر روس پر پڑتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ حالانکہ امریکہ کے ذریعہ لگائی گئی نئی پابندیوں پر روس کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

Published: undefined

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی نئی پابندیوں کے خلاف ماسکو جوابی کارروائی کرے گا۔ وزارت کے شمالی امریکی امور کے محکمہ کے چیف الیکزنڈر ڈارچیو کا حوالہ دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’ہم جلد ہی مستقبل میں جوابی کارروائی کریں گے۔ روس-امریکہ تعلقات میں دراڑ کی وجہ واشنگٹن ہے۔‘‘

Published: undefined

نیوز ایجنسی سنہوا کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈارچیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے ذریعہ کارروائی کرنا اب روزانہ کا کام ہو گیا ہے اور روس کے افسران اور ملک کے مالیاتی شعبہ کے خلاف پابندی لگانے سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ امریکہ پابندی والی ترکیبوں سے باہر ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’روس کے خلاف اب ایک بھی جارحانہ حملے کے لیے جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اس سے روس کے لوگ متحد ہوں گے اور دشمن کی شرمناک شکست ہوگی۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو