رمضان میں لیموں کی بڑھتی قیمت نے مسلمانوں کی پیاس کی شدت میں کیا اضافہ

دہلی میں لیموں کی قیمت 350 سے 400 روپے فی کلوگرام ہے، غازی پور سبزی منڈی میں دکانداروں کو 250 روپے فی کلوگرام لیموں دیا جا رہا ہے جس کے سبب بازار میں گاہکوں کو 300 روپے کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان کی عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے بعد اب لیموں بھی عام آدمی کے بجٹ سے باہر نظر آنے لگا ہے۔ گرمیوں میں بڑھتے درجہ حرارت کے درمیان لیموں کی طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ حالات ایسے بن گئے ہیں کہ لیموں خوردہ بازار میں کہیں بھی 300 روپے فی کلوگرام سے کم قیمت پر دستیاب نہیں ہے۔ کئی مقامات پر تو ایک لیموں کی قیمت 10 روپے ہو گئی ہے۔

دہلی میں لیموں کی قیمت 350 سے 400 روپے فی کلوگرام ہے، جب کہ نوئیڈا کے بازار میں لیموں 100-80 روپے کے 250 گرام مل رہے ہیں۔ غازی پور سبزی منڈی میں دکانداروں کو 250 روپے فی کلوگرام لیموں دیا جا رہا ہے جس کے سبب بازار میں گاہکوں کو 300 روپے کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔


اتراکھنڈ کے ہریدوار میں پٹرول-ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک سبزی فروش نے بتایا کہ ’’تقریباً سبھی سبزیوں کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ منڈی میں لیموں 200 سے 250 روپے کلو فروکت ہو رہا ہے اور کدو 35-30 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔‘‘

حیدر آباد میں بڑھتی گرمی، چیتر نوراتری اور رمضان کی وہج سے لیموں کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک سبزی فروش نے بتایا کہ ’’لیموں کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔ ہم چھوٹا لیموں 20 روپے کے چار دے رہے ہیں۔ بڑا لیموں 20 روپے کے 3 فروخت ہو رہا ہے۔ گاہک لیموں کی بڑھی ہوئی قیمت دیکھ کر چلے جاتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔