دیگر ممالک

پوتن میکرون سے بات چیت کے لیے تیار: کریملن

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایسی صورت میں صدر پوتن کے ساتھ بات چیت ضروری اور مفید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے یورپی یونین کو پہلے ہی ایک مشترکہ بنیاد قائم کرنی چاہیے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

روسی صدر کے دفتر کریملن نے کہا ہے کہ اگر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آمادہ ہوں تو صدر ولادیمیر پوتن ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔کریملن کے میڈیا سیکریٹری دمتری پیسکوف نے جمعہ کو آر آئی اے نووستی کو یہ جانکاری دی۔ دمتری پیسکوف نے کہا کہ میکرون نے حال ہی میں صدر پوتن سے گفتگو کی خواہش ظاہر کی تھی۔

Published: undefined

صدر پوتن نے بھی جمعہ کے روز عوام کے ساتھ براہِ راست گفتگو کے دوران فرانسیسی صدر سے بات کرنے کی امید ظاہر کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق سیاسی آمادگی دکھائیں تو میکرون کے مؤقف کو مثبت سمجھا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

فرانسیسی صدر میکرون نے جمعہ کے روز برسلز میں یورپی یونین (ای یو) کے سربراہی اجلاس کے بعد کہا تھا کہ اگر یوکرین میں مستقل امن کے حصول کی موجودہ کوششیں ناکام ہو جاتی ہیں تو یورپی یونین کو روس کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

Published: undefined

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ایسی صورت میں صدر پوتن کے ساتھ بات چیت ضروری اور مفید ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے یورپی یونین کو پہلے ہی ایک مشترکہ بنیاد قائم کرنی چاہیے۔قابلِ ذکر ہے کہ روس اور فرانس کے رہنماؤں نے یکم جولائی کو فون پر بات چیت کی تھی، جس میں یوکرین اور مشرقی ایشیا کی صورتحال کے ممکنہ حل پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined