دیگر ممالک

ایپسٹین فائلز معاملہ میں پھنسے کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کو پولیس نے کیا گرفتار

آنجہانی مہارانی ایلزبتھ کے دوسرے بیٹے ماؤنٹ بیٹن ونڈسر نے ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غلط کام سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ انھیں اپنی دوستی پر پچھتاوا ہے۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ کے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلق رکھنے والے کنگ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن-ونڈسر کے خلاف برطانوی پولیس نے سخت کارروائی کی ہے۔ انھیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، جس سے عالمی سطح پر ایک ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جیفری ایپسٹین سے رشتوں کو لے کر عوامی عہدہ کا غلط استعمال کرنے کے شبہ میں پرنس اینڈریو کو گرفتار کیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل اخبارات نے رپورٹ شائع کی تھی کہ جمعرات کو مشرقی انگلینڈ کے سینڈرنگھم اسٹیٹ واقع ووڈ فارم میں 6 بغیر نمبر والی پولیس کاریں اور تقریباً 8 سادے کپڑوں میں پولیس افسر پہنچے تھے۔ تھیمس ویلی پولیس نے اس ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ افسران ان الزامات پر غور کر رہے ہیں کہ ماؤنٹ بیٹن-وِنڈسر نے جنسی مجرم کو خفیہ سرکاری دستاویزات سونپے تھے، جیسا کہ امریکی حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ فائلوں سے پتہ چلتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ آنجہانی مہارانی ایلزبتھ کے دوسرے بیٹے ماؤنٹ بیٹن-وِنڈسر نے ایپسٹین سے متعلق کسی بھی غلط کام سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ انھیں اپنی دوست پر پچھتاوا ہے۔ حالانکہ نئے دستاویزات کے سامنے آنے کے بعد سے انھوں نے کئی گزارشات کے باوجود اس معاملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس کی طرف سے سیدھے طور پر اینڈریو ماؤنٹ بیٹن کا نام نہیں لیا گیا ہے۔ تھیمس ویلی پولیس نے ایک بیان ضرور جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افسران نے عوامی عہدہ کے غلط استعمال کے شبہ میں 60 سال سے زیادہ عمر والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ برکشایر اور نارفاک میں واقع پتوں پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ نے اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلی جائزہ کے بعد ہم نے اب عوامی عہدہ کا غلط فائدہ اٹھانے کے الزام کی جانچ شروع کر دی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ اہم ہے کہ ہم اس مبینہ جرم کی جانچ کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنی جانچ کی غیر جانبداری اور سالمیت کی حفاظت کریں۔ ہم اس معاملہ میں عوام کی دلچسپی کو سمجھتے ہیں، اور ہم مناسب وقت پر معاملہ کی جانکاری دیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined