دیگر ممالک

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 26 لاپتہ

نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

فلپائن میں سیلاب، تصویر آئی اے این ایس
فلپائن میں سیلاب، تصویر آئی اے این ایس 

منیلا: فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Published: undefined

ایجنسی نے جنوبی فلپائن میں 18، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں پانچ اور وسطی فلپائن میں دو اموات ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ 12 افراد اب بھی بیکول کے علاقے میں، 11 وسطی فلپائن اور تین جنوبی فلپائن میں اب بھی لاپتہ ہیں۔ نو دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ملک کے چھ خطوں میں سیلاب سے تقریباً 3,90,000 افراد متاثر ہوئے ہیں، بارش اور سیلاب سے مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined