دیگر ممالک

مذہب اسلام اپنانے والی مشہور ہستی روسمنڈ براؤن کے ’ٹوئرکنگ‘ پر لوگوں کو اعتراض، روسمنڈ نے ظاہر کیا شدید رد عمل

روسمنڈ نے ایک مسلم شخص سے شادی کی ہے اور ان سے ایک بیٹا بھی ہے، اس بچے کے بارے میں روسمنڈ نے بتایا کہ وہ مسلم ہے اور اس کی پرورش مسلم لڑکے کی طرح ہی کریں گی۔

روسمنڈ براؤن، تصویر انسٹاگرام
روسمنڈ براؤن، تصویر انسٹاگرام 

کچھ ماہ قبل گھانا کی مشہور ہستی روسمنڈ براوایلیڈن عرف اکواپیم پولو نے عیسائی مذہب ترک کر اسلام اختیار کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے انھوں نے عریانیت ظاہر کرنے والے کپڑے پہننے سے سختی کے ساتھ منع کر دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اسلامی تہذیب کو پسند کرتی ہیں اس لیے یہ مذہب اپنایا۔ اب کچھ لوگ ان کے ٹوئرکنگ (ایک طرح کا ڈانس اسٹیپ) پر اعتراض ظاہر کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح ڈانس کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ اسلام میں مناسب نہیں۔

Published: undefined

اس طرح کے اعتراضات پر اکواپیم پولو کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے معترضین پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں ایسا نہ کروں تو آپ کو مجھے کوئی ملازمت دینی ہوگی، جس سے کہ میں خود کو مصروف رکھ سکوں۔‘‘ اکواپیم پولو یعنی روسمنڈ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں ڈانس نہیں روکوں گی، کیونکہ اسی کے ذریعہ میں اپنا گزارا کرتی ہوں۔ ٹوئرکنگ اس لیے بھی نہیں روکوں گی کیونکہ یہ ایک ڈانس کا فارم اور ورزش کا اچھا طریقہ ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اکواپیم پولو نے ایک مسلم شخص سے شادی کی ہے اور ان سے ایک بیٹا بھی ہے۔ اس بچے کے بارے میں اکواپیم نے بتایا کہ وہ مسلم ہے اور اس کی پرورش مسلم لڑکے کی طرح ہی کریں گی۔ اکواپیم نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو ایسی جگہوں پر نہیں لے جاتی تھیں جہاں اسلام کی تعلیم دی جاتی ہو، ایسے میں اب بیٹے کے اسلام سے جڑے سوالوں سے بچنے کے لیے وہ خود ہی مسلمان بن گئیں، جس سے اب آرام سے اپنے بیٹے کو اسلامی تعلیم دے پائیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined