فائل تصویر آئی اے این ایس
احمد آباد ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے فوراً بعد لندن جانے والی ایئر انڈیا کی فلائٹ AI171 کے حادثے کی خبر نے پوری دنیا میں سوگ کی لہر دوڑا دی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Published: undefined
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر، انہوں نے لکھا کہ، "آج احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کے طیارے کے المناک حادثے سے مجھے دکھ ہوا ہے۔ ہم اس بڑے نقصان سے دوچار خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ ہماری تعزیت اور دعائیں اس دل دہلا دینے والے سانحہ سے متاثرہ تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔"
Published: undefined
شہباز شریف کے ساتھ ان کے بڑے بھائی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بھی واقعے پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "احمد آباد میں ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے المناک حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے والوں کے خاندانوں کے تئیں میری دلی تعزیت ہے۔ یہ تباہ کن نقصان ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی اور ہندوستان کے لوگوں کے تئیں میری گہری تعزیت ہے۔"
Published: undefined
طیارہ نے دوپہر 1.39 بجے اڑان بھری اور اس کے فوراً بعد بی جے میڈیکل کالج اور صدر اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کے ہاسٹل کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کا ایک حصہ پانچ منزلہ عمارت سے باہر نکل رہا تھا۔ عینی شاہد ہریش شاہ کا کہنا تھا کہ "طیارہ گرنے سے پہلے بہت تیزی سے نیچے آ رہا تھا۔ عمارت سے ٹکراتے وقت دھماکے جیسی آواز آئی اور طیارے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔" سب سے پہلے موقع پر پہنچنے والے مقامی باشندوں نے مسافروں کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود افراد کو بچانے کی کوشش کی۔ رہائشیوں کی جانب سے موبائل فون پر لی گئی ابتدائی فوٹیج میں ملبے کے درمیان جلی ہوئی لاشیں دکھائی دے رہی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined